🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نماز جمعہ سے پہلے طویل نفل نماز پڑھنا مستحب ہے
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ جمعہ سے پہلے وہ جتنی نماز پڑھے گا وہ نفل ہوگی، اس میں سے فرض کوئی نہیں ہوگی۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوسعید اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کی روایات میں یہ الفاظ آئے ہیں کہ اُس نے جتنی اُس کے مقدر میں لکھی تھی نماز پڑھی۔ اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ جو اس کے مقدر میں تھی (اُس نے پڑھی) اور سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ تو اُس نے نماز پڑھی اگر اُس نے چاہا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q1836]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1836
نا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَمُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ زِيَادٌ: أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ . وَقَالَ الآخَرَانِ: عَنْ أَيُّوبَ , قَالَ: قُلْتُ لِنَافِعٍ : أَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُصَلِّي قَبْلَ الْجُمُعَةِ؟ فَقَالَ:" قَدْ كَانَ يُطِيلُ الصَّلاةَ قَبْلَهَا , وَيُصَلِّي بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ , وَيُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ"
جناب ایوب بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے پوچھا، کیا سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ سے پہلے نماز پڑھتے تھے؟ تو اُنہوں نے جواب دیا کہ وہ جمعہ سے پہلے بڑی طویل نماز پڑھتے تھے اور جمعہ کے بعد اپنے گھر میں دو رکعات ادا کرتے تھے۔ اور بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس طرح عمل کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1836]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 937، 1165، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 728، ومالك فى (الموطأ) برقم: 576، وابن الجارود فى "المنتقى"، 304، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1197، 1198، 1836، 1870، 1871، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2454، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1076، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 872، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1127، والترمذي فى (جامعه) برقم: 425، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1131، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3090، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4593»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله
Newنافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت مشهور
👤←👥أيوب السختياني، أبو عثمان، أبو بكر
Newأيوب السختياني ← نافع مولى ابن عمر
ثقة ثبتت حجة
👤←👥إسماعيل بن علية الأسدي، أبو بشر
Newإسماعيل بن علية الأسدي ← أيوب السختياني
ثقة حجة حافظ
👤←👥مؤمل بن هشام اليشكري، أبو هشام
Newمؤمل بن هشام اليشكري ← إسماعيل بن علية الأسدي
ثقة
👤←👥زياد بن أيوب الطوسي، أبو هاشم
Newزياد بن أيوب الطوسي ← مؤمل بن هشام اليشكري
ثقة حافظ
👤←👥أحمد بن منيع البغوي، أبو عبد الله، أبو جعفر
Newأحمد بن منيع البغوي ← زياد بن أيوب الطوسي
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1836 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1836
فوائد:
➊ نماز جمعہ سے قبل بلا تحدید نوافل ادا کرنے کی رخصت ہے اور ان نوافل کو طول دینا مستحب فعل ہے۔
➋ نماز جمعہ کے بعد مسجد میں چار رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے اور گھر پر دو رکعت نماز پڑھنا مسنون ہے، لہٰذا جس نے مسجد میں نوافل ادا کرنے ہوں اس کے لیے بہتر ہے کہ چار نوافل ادا کرے ورنہ گھر میں دو رکعت کا اہتمام کرے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1836]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1836 in Urdu