صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
تازہ کھجور موجود ہو تو اُس سے روزہ کھولنا مستحب ہے اور اگر تازہ کھجور (رطب) موجود نہ ہو تو خشک کھجور سے روزہ افطار کرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2065
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبَانَ , حَدَّثَنَا مِسْكِينُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّمِيمِيُّ , حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ , عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ صَائِمًا لَمْ يُصَلِّ حَتَّى نَأْتِيَهُ بِرُطَبٍ وَمَاءٍ، فَيَأْكُلُ وَيَشْرَبُ، إِذَا كَانَ الرُّطَبُ , وَأَمَّا الشِّتَاءُ لَمْ يُصَلِّ حَتَّى نَأْتِيَهُ بِتَمْرٍ وَمَاءٍ" . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحْرِزٍ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ الْجُعْفِيِّ , عَنْ زَائِدَةَ , عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ بِهَذَا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا روزہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت تک نماز نہ پڑھتے جب تک ہم آپ کے پاس پانی اور رطب (تر و تازہ) کھجوریں نہ لے آتے اور وہ کھا نہ لیتے اور پانی پی نہ لیتے۔ جب تازہ کھجوریں میسر ہوتیں۔ لیکن سردیوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت تک نماز ادا نہ کرتے جب تک ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خشک کھجوریں اور پانی نہ لے آتے (اور آپ افطاری نہ کر لیتے)۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2065]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2063، 2065، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3504، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1582، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8229، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 3792»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2065 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2065
فوائد:
➊ افطاری کے لیے چھوٹے چھوٹے انتظامات کی ضرورت نہیں، بلکہ افطار کے لیے پانی اور کھجور کافی ہے۔
➋ اگر تر کھجور میسر ہو تو اس سے روزہ کھولنا افضل ہے، اور اگر تر کھجور میسر نہ ہو تو خشک کھجور (چھوہارے) سے روزہ افطار کرنا مستحب فعل ہے۔
➊ افطاری کے لیے چھوٹے چھوٹے انتظامات کی ضرورت نہیں، بلکہ افطار کے لیے پانی اور کھجور کافی ہے۔
➋ اگر تر کھجور میسر ہو تو اس سے روزہ کھولنا افضل ہے، اور اگر تر کھجور میسر نہ ہو تو خشک کھجور (چھوہارے) سے روزہ افطار کرنا مستحب فعل ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2065]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2065 in Urdu
زائدة بن قدامة الثقفي ← حميد بن أبي حميد الطويل