صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
قیام رمضان کی فضیلت اور قیام کرنے والے کو صدیق اور شہید کا نام ملنے کے استحقاق کا بیان
حدیث نمبر: 2212
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ التُّسْتَرِيُّ ، أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ شُعَيْبٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: جَاءَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مِنْ قُضَاعَةَ، فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ شَهِدْتُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، وَصَلَّيْتُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ، وَصُمْتُ الشَّهْرَ، وَقُمْتُ رَمَضَانَ، وَآتَيْتُ الزَّكَاةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ مَاتَ عَلَى هَذَا كَانَ مِنَ الصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ"
سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قضاعہ قبیلے کا ایک شخص آیا تو اُس نے آپ سے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، بتائیں اگر میں گواہی دوں کہ ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور آپ اللہ کے رسول ہیں اور میں نماز پنجگانہ ادا کروں، رمضان المبارک کے روزے رکھوں اور قیام کروں، زکوٰۃ ادا کروں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس حالت میں فوت ہوا تو وہ صد یقین اور شہداء میں شمار ہو گا۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2212]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2212، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3438، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24478»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2212 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2212
فوائد:
➊ اس حدیث میں دلیل ہے کہ ارکان اسلام کا پابند اور نماز تراویح کا باقاعدہ اہتمام کرنے والا صدیقین اور شہداء میں شمار ہوگا۔ لہٰذا ارکان اسلام پر ایمان و عمل کے بعد نماز تراویح کا اہتمام بھی فضیلت و عظمت کا باعث ہے۔
➊ اس حدیث میں دلیل ہے کہ ارکان اسلام کا پابند اور نماز تراویح کا باقاعدہ اہتمام کرنے والا صدیقین اور شہداء میں شمار ہوگا۔ لہٰذا ارکان اسلام پر ایمان و عمل کے بعد نماز تراویح کا اہتمام بھی فضیلت و عظمت کا باعث ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2212]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2212 in Urdu
عيسى بن طلحة القرشي ← عمرو بن مرة الجهني