صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
معتکف شخص کا اپنی اعتکاف گاہ سے نکلنے کے وقت کا بیان اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ معتکف اپنی اعتکاف گاہ سے صبح کے وقت نکلے گا، شام کے وقت نہیں
حدیث نمبر: 2243
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا أَخْبَرَهُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفُ فِي الْعَشْرِ الْوَسَطِ مِنْ رَمَضَانَ، فَاعْتَكَفَ عَامًا، حَتَّى إِذَا كَانَ لَيْلَةُ إِحْدَى وَعِشْرِينَ وَهِيَ اللَّيْلَةُ الَّتِي يَخْرُجُ مِنْ صَبِيحَتِهَا مِنَ اعْتِكَافِهِ، قَالَ: " مَنِ اعْتَكَفَ مَعَنَا فَلْيَعْتَكِفْ فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ" . وَذَكَرَ الْحَدِيثِ بِطُولِهِ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک کے درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا کرتے تھے تو آپ نے ایک سال اعتکاف کیا، حتّیٰ کہ جب اکیسویں رات ہوئی، جس رات کی صبح کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اعتکاف سے نکلتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ہمارے ساتھ اعتکاف کیا ہے وہ آخری عشرہ بھی اعتکاف کرے۔“ اور مکمّل حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2243]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 669، 813، 836، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1167، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1139، وابن الجارود فى "المنتقى"، 223، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2171، 2176، 2219، 2220، 2238، 2243، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3661، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1038، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1094، وأبو داود فى (سننه) برقم: 894، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1766، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2696، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11191»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2243 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2243
فوائد:
➊ رمضان کا درمیانی اعتکاف کرنے والا معتکف 21 رمضان کی صبح اعتکاف ختم کر لے گا۔
➋ لیکن آخری عشرہ کا اعتکاف کرنے والا شوال کا چاند نظر آنے پر یا رمضان کے تیس دن مکمل ہونے پر رات اعتکاف ختم کرے گا۔
➊ رمضان کا درمیانی اعتکاف کرنے والا معتکف 21 رمضان کی صبح اعتکاف ختم کر لے گا۔
➋ لیکن آخری عشرہ کا اعتکاف کرنے والا شوال کا چاند نظر آنے پر یا رمضان کے تیس دن مکمل ہونے پر رات اعتکاف ختم کرے گا۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2243]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2243 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو سعيد الخدري