🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1607. ‏(‏52‏)‏ باب فرض إخراج الصدقة فى العسر واليسر، والتغليظ فى منع الزكاة فى العسر
تنگی اور خوش حالی میں زکوٰۃ دینا فرض ہے اور تنگی میں زکوٰۃ روکنے پر سختی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2321
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ مَنْجُوفٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ خِلاسٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ لا يُؤَدِّي حَقَّهَا مِنْ نَجْدَتِهَا وَرِسْلِهَا، إِلا جِيءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَوْفَرُ مَا كَانَتْ، فَيُبْطَحُ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ تَخْبَطُهُ بِقَوَائِمِهَا، وَتَطَؤُهُ عِقَافُهَا كُلَّمَا تَصَرَّمَ آخِرُهَا رُدَّ أَوَّلُهَا حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ الْخَلائِقِ، ثُمَّ يَرَى سَبِيلَهُ، وَمَا مِنْ صَاحِبِ غَنَمٍ لا يُؤَدِّي حَقَّهَا مِنْ نَجْدَتِهَا وَرِسْلِهَا، إِلا جِيءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَوْفَرُ مَا كَانَتْ، وَأَكْثَرُ مَا كَانَتْ، فَيُبْطَحُ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ، تَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا، وَتَطَؤُهُ بِأَظْلافِهَا كُلَّمَا تَصَرَّمَ آخِرُهَا كَرَّ عَلَيْهِ أَوَّلُهَا حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ الْخَلائِقِ، ثُمَّ يَرَى سَبِيلَهُ، وَمَا مِنْ صَاحِبِ غَنَمٍ لا يُؤَدِّي حَقَّهَا مِنْ نَجْدَتِهَا وَرِسْلِهَا، إِلا جِيءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَوْفَرُ مَا كَانَتْ، وَأَكْثَرُ مَا كَانَتْ، فَيُبْطَحُ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ فَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا، وَتَطَأُهُ بِأَظْلافِهَا كُلَّمَا تَصَرَّمَ آخِرُهَا كَرَّ عَلَيْهِ أَوَّلُهَا حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ الْخَلائِقِ، ثُمَّ يُرَى سَبِيلَهُ أَوْ سَبِيلُهُ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: لا أَدْرِي بِالرَّفْعِ أَوْ بِالنَّصْبِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بھی اونٹوں کا مالک ہو اور تنگی اور خوشحالی میں ان کی زکوٰۃ ادانہ کرتا ہو تو اُسے قیامت کے دن ایک ہموار میدان میں اوندھے مُنہ لٹا دیا جائیگا پھر وہ اونٹ خوب موٹے تازے ہوکر آئیںگے اور اسے اپنے قدموں اور کھروں کے ساتھ روندیںگے۔ جب آخری روندتا ہوا گزر جائیگا تو پہلا دوبارہ واپس آجائیگا (اسے یہ عذاب مسلسل ہوتا رہیگا) حتّیٰ کہ (اللہ تعالیٰ) مخلوق کے درمیان فیصلہ فرما دے گا پھر وہ اپنا راستہ (جنّت یا جہنّم کی طرف) دیکھ لیگا اور جو شخص بھی گایوں کا مالک ہو اور تنگی اور خوشحال میں ان کی زکوۃ ادا نہ کرتا ہو تو قیامت کے دن ان گایوں کو خوب فربہ حالت میں لایا جائیگا۔ پھر اس کو ایک وسیع میدان میں اوندھا لٹا دیا جائیگا۔ اور وہ گائیں اُسے اپنے سینگوں سے ٹکریں ماریںگی اور اپنے کھروں تلے روندیںگی۔ جب آخری گائے روند کر گزر جائیگی تو پہلی گائے لوٹ آئیگی۔ یہاں تک مخلوق کے درمیان فیصلہ کردیا جائیگا پھر وہ اپنا راستہ (جنّت یا جہنّم کی طرف) دیکھ لیگا، اور جو شخص بھی بکریوں کا مالک ہو اور تنگی اور خو شحال میں ان کی زکوٰۃ ادا نہ کرتا ہو تو قیامت کے دن اُن بکریوں کو خوب فربہ حالت میں لایا جائیگا۔ پھر اس شخص کو ایک وسیع میدان میں اوندھا لٹا دیا جائیگا اور وہ بکریاں اسے اپنے سینگوں سے ٹکریں ماریںگی اور کھروں سے روندیںگی۔ جب آخری بکری روند کر گزرجائیگی تو پہلی بکری لوٹ آئیگی۔ یہاں تک کہ مخلوق کے درمیان فیصلہ کر دیا جائیگا پھر وہ اپنا راستہ (جنّت یا جہنّم کی طرف) دیکھ لیگا۔ امام ابوبکر فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ لفظ سبیل (لام کی) پیش کے ساتھ ہے یا زبر کے ساتھ۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة الحبوب والثمار/حدیث: 2321]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥خلاس بن عمرو الهجري
Newخلاس بن عمرو الهجري ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥عوف بن أبي جميلة الأعرابي، أبو سهل
Newعوف بن أبي جميلة الأعرابي ← خلاس بن عمرو الهجري
صدوق رمي بالقدر والتشيع
👤←👥روح بن عبادة القيسي، أبو محمد
Newروح بن عبادة القيسي ← عوف بن أبي جميلة الأعرابي
ثقة
👤←👥أحمد بن عبد الله السدوسي، أبو بكر
Newأحمد بن عبد الله السدوسي ← روح بن عبادة القيسي
صدوق حسن الحديث