صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1687. (132) باب الأمر باتقاء النار- نعوذ بالله منها- بالصدقة، وإن قلت
صدقے کے زریعے سے جہنّم کی آگ سے پچنے حُکم کا بیان اگرچہ صدقہ کم ہی ہو۔ ہم اللہ تعالی سے جہنّم کی آگ سے پناہ مانگتے ہیں
حدیث نمبر: 2430
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ . ح وَحَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَعْدٍ الْكِنْدِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " افْتَدُوا مِنَ النَّارِ، وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ"
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے نجات کے لئے صدقہ دو اگر چہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی ہو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2430]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2430، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2048، 2049، والبزار فى (مسنده) برقم: 6619، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3644»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2430 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2430
فوائد:
➊ ان احادیث میں صدقہ کی ترغیب کا بیان ہے اور صدقہ کی قلت صدقہ کی ادائیگی میں مانع نہ ہو، نیز صدقہ کی قلیل مقدار بھی جہنم سے نجات کا سبب بن سکتی ہے۔
➋ اچھا کلمہ کہنا بھی جہنم سے نجات کا باعث ہے اور اس سے مقصود ایسا کلمہ ادا کرنا ہے جس سے کسی انسان کی تطیبِ خاطر مقصود ہو بشرطیکہ وہ کلمہ مباح ہو۔ [شرح النووي: 101/7]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2430]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2430 in Urdu
سعد بن سنان الكندي ← أنس بن مالك الأنصاري