صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1691. (136) بَابُ فَضْلِ الْمُتَصَدِّقِ عَلَى الْمُتَصَدَّقِ عَلَيْهِ
صدقہ دینے والے کی صدقہ لینے والے پر فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 2436
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا أَبْقَتْ غَنَاءً، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَابْدَأْ مَنْ تَعُولُ، تَقُولُ امْرَأَتُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ أَوْ طَلِّقْنِي، وَيَقُولُ مَمْلُوكُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ أَوْ بِعْنِي، وَيَقُولُ وَلَدُكَ: إِلَى مَنْ تَكِلُنَا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”بہترین صدقہ وہ ہے جس سے خوشحالی اور مالداری باقی رہے اور اوپر والا ہاتھ (صدقہ کرنے والا) نیچے والے ہاتھ (صدقہ لینے والے) سے بہتر ہے اور صدقہ دینا اُن لوگوں سے شروع کرجن کا خرچہ تیرے ذمے ہے۔ تمھاری بیوی کہتی ہے کہ مجھ پرخرچ کرو یا مجھے طلاق دے دو۔ تمھارا غلام بھی کہتا ہے کہ مجھ پر خرچ کرو یا مجھے بیچ دو اور تمھارا بیٹا کہتا ہے کہ مجھے کس کے سپرد کرتے ہو؟“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2436]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1426، 1428، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1042، وابن الجارود فى "المنتقى"، 812، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2436، 2439، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3363، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2533، أبو داود فى (سننه) برقم: 1676، والترمذي فى (جامعه) برقم: 680، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7848، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7276»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥أبو صالح السمان، أبو صالح أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي | ثقة ثبت | |
👤←👥عاصم بن أبي النجود الأسدي، أبو بكر عاصم بن أبي النجود الأسدي ← أبو صالح السمان | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥حماد بن زيد الأزدي، أبو إسماعيل حماد بن زيد الأزدي ← عاصم بن أبي النجود الأسدي | ثقة ثبت فقيه إمام كبير مشهور | |
👤←👥أحمد بن عبدة الضبي، أبو عبد الله أحمد بن عبدة الضبي ← حماد بن زيد الأزدي | ثقة |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2436 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2436
فوائد:
➊ ان احادیث میں صدقہ کرنے کی فضیلت کا بیان ہے، نیز صدقہ کرنے والا صدقہ لینے والے سے افضل ہے اور حتی الامکان صدقہ لینے سے گریز ہی کرنا بہتر ہے۔
➋ صدقہ اتنی مقدار میں کرنا چاہیے کہ انسان مفلس و کنگال نہ ہو جائے، یہ عمل افضل ہے۔ لوگوں کا تمام جائیداد وقف یا صدقہ کرنا اور خود بھکاری بننا مستحسن فعل نہیں ہے۔
➊ ان احادیث میں صدقہ کرنے کی فضیلت کا بیان ہے، نیز صدقہ کرنے والا صدقہ لینے والے سے افضل ہے اور حتی الامکان صدقہ لینے سے گریز ہی کرنا بہتر ہے۔
➋ صدقہ اتنی مقدار میں کرنا چاہیے کہ انسان مفلس و کنگال نہ ہو جائے، یہ عمل افضل ہے۔ لوگوں کا تمام جائیداد وقف یا صدقہ کرنا اور خود بھکاری بننا مستحسن فعل نہیں ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2436]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2436 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي