صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1901. (160) باب الدعاء عند دخول المسجد
مسجد میں داخل ہونے کی دعا
حدیث نمبر: 2706
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي الْحَنَفِيَّ ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ، فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ وَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَإِذَا خَرَجَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ، وَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہونے لگے تو اسے چاہیے کہ وہ نبی کریم ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر سلام بھیجے اور یہ دعا پڑھے «اللّهُـمَّ افْتَـحْ لي أَبْوابَ رَحْمَتـِك» ”اے اللہ، میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔“ اور جب مسجد سے نکلنے لگے تو نبی کریم ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر درود و سلام بھیجے اور یہ دعا پڑھے « اللَّهُمَّ أَجِرْنِيْ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”اے الله، مجھے شیطان مردود سے محفوظ فرما۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2706]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 452، 2706، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2047، 2050، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 752، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9838، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 773، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4390، والبزار فى (مسنده) برقم: 8523، 8543»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2706 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2706
فوائد:
مسجد میں داخل ہوتے وقت ان کلمات کا اہتمام مستحب ہے۔ اور ان کلمات کا کہنا ہر مسجد میں داخل ہونے سے قبل مشروع ہے، لہٰذا مسجد حرام میں داخل ہوتے وقت ان کلمات کی ادائیگی مسنون ہے۔
مسجد میں داخل ہوتے وقت ان کلمات کا اہتمام مستحب ہے۔ اور ان کلمات کا کہنا ہر مسجد میں داخل ہونے سے قبل مشروع ہے، لہٰذا مسجد حرام میں داخل ہوتے وقت ان کلمات کی ادائیگی مسنون ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2706]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2706 in Urdu
سعيد بن أبي سعيد المقبري ← أبو هريرة الدوسي