صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2023. (282) باب فضل العمل فى عشر ذي الحجة
دس ذوالحجہ میں نیک اعمال کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 2865
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ وَهُوَ الأَعْمَشُ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ الصَّالِحُ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ الأَيَّامِ"، يَعْنِي أَيَّامَ الْعَشْرِ، قَالُوا: وَلا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَالَ:" وَلا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، إِلا رَجُلٌ خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ، ثُمَّ لَمْ يَرْجِعْ مِنْ ذَلِكَ بِشَيْءٍ" ، هَذَا حَدِيثُ أَبِي مُعَاوِيَةَ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عشرہ ذوالحجہ میں کیے گئے اعمال اللہ تعالی کو باقی تمام دنوں کے اعمال سے زیادہ محبوب ہیں“ صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی (ان دنوں کے نیک اعمال سے زیاده محبوب) نہیں سوائے اس شخص کے عمل کے جو اللہ کی راہ میں اپنی جان اور مال لیکر نکلا پھر ان دونوں میں سے کوئی چیز بھی واپس لیکر نہ آیا۔“ یہ روایت جناب ابومعاویہ کی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2865]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 969، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2865، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 324، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2438، والترمذي فى (جامعه) برقم: 757، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1727، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8480، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1993»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2865 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2865
فوائد:
➊ اس حدیث میں ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی فضیلت و عظمت کا بیان ہے کہ ان دنوں میں نیک اعمال کا اجر و ثواب عام دنوں کے نیک اعمال سے زیادہ ہے۔
ان دنوں میں نوافل، ذکر و اذکار، نفلی روزوں کا اہتمام اور جہاد فی سبیل اللہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا افضل ہے۔
➋ دس ذوالحجہ کو قربانی کرنا گیارہ اور بارہ ذوالحجہ میں قربانی کرنے سے افضل ہے، کیونکہ دس ذوالحجہ کا دن ذوالحجہ کے ابتدائی مبارک دس دنوں میں شامل ہے۔
➊ اس حدیث میں ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی فضیلت و عظمت کا بیان ہے کہ ان دنوں میں نیک اعمال کا اجر و ثواب عام دنوں کے نیک اعمال سے زیادہ ہے۔
ان دنوں میں نوافل، ذکر و اذکار، نفلی روزوں کا اہتمام اور جہاد فی سبیل اللہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا افضل ہے۔
➋ دس ذوالحجہ کو قربانی کرنا گیارہ اور بارہ ذوالحجہ میں قربانی کرنے سے افضل ہے، کیونکہ دس ذوالحجہ کا دن ذوالحجہ کے ابتدائی مبارک دس دنوں میں شامل ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2865]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2865 in Urdu
سعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي