صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2164. (423) باب الرخصة فى دخول مكة بغير إحرام عند العلم بحدث
کسی حادثے کا خدشہ ہوتو مکہ مکرمہ میں بغیر احرام باندھے داخل ہونے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 3063
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا حَدَّثَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ، وَعَلَى رَأْسِهِ الْمِغْفَرُ، فَلَمَّا نَزَعَهُ جَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ابْنُ أَخْطَلَ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْتُلُوهُ" ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ، وَلَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ مُحْرِمًا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فتح مکّہ والے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس حال میں مکّہ مکرّمہ میں داخل ہوئے کہ آپ کے سر مبارک پر خَود تھا۔ جب آپ نے خَود اُتارا تو ایک شخص آپ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول، ابن خطل کعبہ شریف کے پردوں سے چمٹا ہوا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے قتل کر دو۔ “ امام ابن شہاب زہری فرماتے ہیں کہ اُس دن رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم محرم نہیں تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 3063]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1846، 3044، 4286، 5808، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1357، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1599، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 3063، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3719، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2867، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2685، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1693، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2805، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9949، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12250، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1246»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر | صحابي | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← أنس بن مالك الأنصاري | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله مالك بن أنس الأصبحي ← محمد بن شهاب الزهري | رأس المتقنين وكبير المتثبتين | |
👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد عبد الله بن وهب القرشي ← مالك بن أنس الأصبحي | ثقة حافظ | |
👤←👥يونس بن عبد الأعلي الصدفي، أبو موسى يونس بن عبد الأعلي الصدفي ← عبد الله بن وهب القرشي | ثقة |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 3063 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 3063
فوائد:
➊ مکہ میں احرام کے بغیر داخل ہونا جائز ہے اور دخول مکہ کے لیے احرام کی پابندی اس شخص پر لازم ہے، جو حج یا عمرہ کی نیت سے مکہ میں داخل ہونے کا ارادہ کرے۔
➋ چونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے موقع پر فتح مکہ کے ارادہ سے داخل ہوئے تھے، لہذا آپ پر احرام کی پابندی لازم نہ تھی۔
➊ مکہ میں احرام کے بغیر داخل ہونا جائز ہے اور دخول مکہ کے لیے احرام کی پابندی اس شخص پر لازم ہے، جو حج یا عمرہ کی نیت سے مکہ میں داخل ہونے کا ارادہ کرے۔
➋ چونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے موقع پر فتح مکہ کے ارادہ سے داخل ہوئے تھے، لہذا آپ پر احرام کی پابندی لازم نہ تھی۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 3063]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 3063 in Urdu
محمد بن شهاب الزهري ← أنس بن مالك الأنصاري