🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
242. ‏(‏9‏)‏ باب ذكر الدليل على أن الصلوات الخمس إنما تكفر صغائر الذنوب دون كبائرها‏.‏
اس بات کی دلیل کا بیان کہ پانچ فرض نمازیں صرف چھوٹے گناہوں کا کفارہ بنتی ہیں بڑے گناہوں کا نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 314
نا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نا الْعَلاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ، وَالْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ، كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا لَمْ تُغْشَ الْكَبَائِرُ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ فرض نمازیں اور جمعہ دوسرے جمعہ تک کے درمیان گناہوں کا کفّارہ ہیں جب تک کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ کیا جائے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب‏:‏ الصلاة/حدیث: 314]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 233، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 314، 1814، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1733، والترمذي فى (جامعه) برقم: 214، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1086، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4520، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8836»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥عبد الرحمن بن يعقوب الجهني، أبو العلاء
Newعبد الرحمن بن يعقوب الجهني ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥العلاء بن عبد الرحمن الحرقي، أبو شبل
Newالعلاء بن عبد الرحمن الحرقي ← عبد الرحمن بن يعقوب الجهني
صدوق حسن الحديث
👤←👥إسماعيل بن جعفر الأنصاري، أبو إسحاق
Newإسماعيل بن جعفر الأنصاري ← العلاء بن عبد الرحمن الحرقي
ثقة
👤←👥علي بن حجر السعدي، أبو الحسن
Newعلي بن حجر السعدي ← إسماعيل بن جعفر الأنصاري
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 314 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 314
فوائد:
◄ نماز پنجگانہ اور جمعہ کا اہتمام صغیرہ گناہوں کا کفارہ ہے۔
اور صغیرہ گناہوں کے کفارے کے لیے کبائر سے اجتناب شرط نہیں، بلکہ ان اعمال کی پابندی کے ساتھ اگر انسان کبیرہ گناہوں سے پاک ہو تو اس کے درجات مزید بلند ہوتے ہیں۔
اور اگر صغیرہ گناہوں میں ملوث ہو تو ان اعمال کی پابندی سے صغیرہ گناہ محو ہو جاتے ہیں۔
اور اگر صغیرہ گناہ نہ ہوں، انسان فقط کبائر کا مرتکب ہو تو نماز پنجگانہ اور جمعہ کے اہتمام سے کبیرہ گناہ معاف تو نہیں ہوتے، البتہ ان میں تخفیف ضرور ہو جاتی ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 314]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 314 in Urdu