الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
275. (42) بَابُ التَّثْوِيبِ فِي أَذَانِ الصُّبْحِ
صبح کی اذان میں تثویب (الصلاۃ خیرمن النوم کہنے) کا بیان
حدیث نمبر: 385
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا رَوْحٌ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عُثْمَانُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أُمِّ عَبْدِ الْمَلَكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ ، عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عُثْمَانُ بْنُ السَّائِبِ مَوْلاهُمْ، عَنْ أَبِيهِ مَوْلَى أَبِي مَحْذُورَةَ، وَعَنْ أُمِّ عَبْدِ الْمَلَكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ ، أَنَّهُمَا سَمِعَا ذَلِكَ مِنْ أَبِي مَحْذُورَةَ . ح وَحَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، نا أَبُو عَاصِمٍ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ السَّائِبِ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، وَأَمُّ عَبْدِ الْمَلَكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ ، عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ ، وَهَذَا حَدِيثُ الدَّوْرَقِيِّ، قَالَ: لَمَّا رَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حُنَيْنٍ، خَرَجْتُ عَاشِرَ عَشَرَةٍ مِنْ مَكَّةَ نَطْلُبُهُمْ، فَسَمِعْتَهُمْ يُؤَذِّنُونَ بِالصَّلاةِ، فَقُمْنَا نُؤَذِّنُ نَسْتَهْزِئُ بِهِمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ سَمِعْتُ فِيَ هَؤُلاءِ تَأْذِينَ إِنْسَانٍ حَسَنِ الصَّوْتِ"، فَأَرْسَلَ إِلَيْنَا، فَأَذَّنَّا رَجُلا رَجُلا، فَكُنْتُ آخِرَهُمْ، فَقَالَ حِينَ أَذَّنْتُ:" تَعَالَ"، فَأَجْلَسَنِي بَيْنَ يَدَيْهِ، فَمَسَحَ عَلَى نَاصِيَتِي وَبَارَكَ عَلَيَّ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" اذْهَبْ فَأَذِّنْ عِنْدَ الْبَيْتِ الْحَرَامِ"، قُلْتُ: كَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! فَعَلَّمَنِي الأَذَانَ كَمَا يُؤَذِّنُونَ الآنَ بِهَا:" اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ، حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ، حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ، الصَّلاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ، الصَّلاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ، فِي الأَوَّلِ مِنَ الصُّبْحِ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، قَالَ: وَعَلَّمَنِي الإِقَامَةَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ، حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ، حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ، قَدْ قَامَتِ الصَّلاةُ، قَدْ قَامَتِ الصَّلاةُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ" . قَالَ ابْنَ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي عُثْمَانُ هَذَا الْخَبَرَ كُلَّهُ، عَنْ أَبِيهِ، وَعَنْ أُمِّ عَبْدِ الْمَلَكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ، أَنَّهَا سَمِعِتَ ذَلِكَ مِنْ أَبِي مَحْذُورَةَ. وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ، وَيَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ فِي الْحَدِيثِ فِي أَوَّلِ الأَذَانِ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، وَذَكَرَ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ الإِقَامَةَ مَرَّتَيْنِ، كَذِكْرِ الدَّوْرَقِيِّ سَوَاءً. وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ فِي حَدِيثِهِ: وَإِذَا أَقَمْتَ فَقُلْهَا مَرَّتَيْنِ: قَدْ قَامَتِ الصَّلاةُ، قَدْ قَامَتِ الصَّلاةُ، أَسَمِعْتَ؟ وَزَادَ، فَكَانَ أَبُو مَحْذُورَةَ لا يَجُزُّ نَاصِيَتَهُ، وَلا يَفْرُقُهَا، لأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَيْهَا، وَزَادَ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ فِي آخِرِ حَدِيثِهِ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي عُثْمَانُ هَذَا الْخَبَرَ كُلَّهُ، عَنْ أَبِيهِ، وَعَنْ أُمِّ عَبْدِ الْمَلَكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ أَنَّهُمَا سَمِعَا ذَلِكَ، مِنْ أَبِي مَحْذُورَةَ
سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حنین سے واپس تشریف لائے تو میں دس میں سے دسواں شخص تھا جو مسلمانوں کی تلاش میں مکّہ مکرمہ سے نکلا۔ میں نے اُنہیں نماز کے لئے اذان دیتے ہوئے سنا، تو ہم نے اُن کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے کھڑے ہوکر اذان دینا شروع کر دی (ہماری آواز سن کر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ان لوگوں میں ایک خوش آواز شخص کی اذان سنی ہے“ لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف (کسی شخص کو بلانے کے لئے) بھیجا۔ (جب ہم حاضر خدمت ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اذان کہنے کا حُکم دیا) چنانچہ ہم نے ایک ایک کر کے اذان دی۔ میں سب سے آخر میں تھا۔ جب میں نے اذان دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس آؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے سامنے بٹھا لیا اور میری پیشانی پر (اپنا دست مبارک) پھیرا اور مجھے تین بار برکت کی دعا دی۔ پھر فرمایا: ”جاوٗ بیت الحرام کے پاس اذان کہو۔“ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول، کیسے (اذان دوں)؟ لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اذان سکھائی جیسے آج کل مسلمان اذان دے رہے ہیں۔ «اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے“ «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں“ «أَشْهَدُ أَنْ مُحَمَّدٌ رَسُولُ ٱللَّٰه، أَشْهَدُ أَنْ مُحَمَّدٌ رَسُولُ ٱللَّٰه» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں“ «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» ”نماز کی طرف آؤ، نماز کے لئے آؤ“ «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» ”کامیابی کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ“ صبح کی پہلی اذان میں یہ کلمات کہلوائے « اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم، اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم» ”نماز نیند سے بہتر ہے، نماز نیند سے بہتر ہے“ «اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے“ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» (اللہ کے سوا کوئِی معبود برحق نہیں) کہتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اقامت کے کلمات دو دومرتبہ سکھائے۔ «اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ مُحَمَّدٌ رَسُولُ ٱللَّٰه، أَشْهَدُ أَنْ مُحَمَّدٌ رَسُولُ ٱللَّٰه، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، قَد قَامَتِ الصَّلَاةُ، قَد قَامَتِ الصَّلَاةُ،» ”نماز کھڑی ہو گئی، نماز کھڑی ہو گئی۔“ «اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ابن جریح کہتے ہیں کہ مجھے یہ ساری عثمان نے اپنے باپ سے اور ام عبدالمالک بن ابی محذورہ سے بیان کی، اُنہوں نے یہ روایت سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ سے سنی۔ ابن رافع اور یزید بن سنان نے حدیث میں اذان کی ابتداﺀ میں «اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ» (یعنی چار مرتبہ) کہا ہے۔ یزید بن سنان نے اقامت کے کلمات دورقی کی روایت کی طرح دو دو مرتبہ ذکر کیے ہیں۔ ابن رافع نے اپنی حدیث میں کہا کہ جب تم اقامت کہو تو دو مرتبہ کہو «قَد قَامَتِ الصَّلَاةُ، قَد قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”نماز کھڑی ہوگئی، قائم ہوگئی“ کیا تم نے سن لیا ہے؟ اور یہ اضافہ بھی بیان کیا کہ سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ اپنی پیشانی (کے بالوں) کو نہ کاٹتے تھے اور نہ ان میں مانگ نکالتے تھے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اپنا دست مبارک پھیرا تھا۔ یزید بن سنان نے اپنی روایت کے آخر میں یہ اضافہ کیا ہے کہ ابن جریج نے کہا کہ مجھے یہ ساری حدیث عثمان نے اپنے باپ سے اور ام عبدالمالک بن ابی محذورہ سے بیان کی ہے، اُنہوں نے یہ روایت سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ سے سنی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 385]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 379، وابن الجارود فى "المنتقى"، 180، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 377، 378، 379، 385، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1680، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 628، وأبو داود فى (سننه) برقم: 500، والترمذي فى (جامعه) برقم: 191، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 708، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1876، والدارقطني فى (سننه) برقم: 901، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15612»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 385 کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله،صحیح ابن خزیمہ 385
اذان میں «الصلوٰة خير من النوم» کے الفاظ ثابت ہیں
➊ سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اذان سکھائی اور اس روایت میں یہ بھی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الصلٰوة خير من النوم، الصلٰوة خير من النوم فى الأولي من الصبح» صبح کی پہلی (اذان) میں دو دفعہ «الصلوٰة خير من النوم» کہو۔ [صحيح ابن خزيمه: 385، وسنده حسن/ باب التثويب فى أذان الفجر]
اس حدیث کے راوی عثمان بن السائب صدوق حسن الحدیث ہیں۔
انہیں ابن خزیمہ اور ابن حبان دونوں نے ثقہ قرار دیا،
اور جس راوی کی تو ثیق ایک ثقہ غیر متساہل محدث یا دو محدثین سے ثابت ہو جائے تو اسے مجہول یا غیر معروف کہنا غلط ہوتا ہے۔
عثمان کے والد السائب الجمحی المکی کو بھی ابن خزیمہ اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا،
لہٰذا وہ بھی صدوق حسن الحدیث ہیں،
اور ام عبد الملک بن ابی محذورہ نے ان کی متابعت تامہ کر رکھی ہے،
نیز باقی ساری سند صحیح ہے،
لہٰذا یہ حدیث حسن لذاتہ ہے۔
➋ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «من السنة إذا قال المؤذن فى أذان الفجر حي على الفلاح قال: الصلوٰة خير من النوم، الصلوٰة خير من النوم“» سنت میں سے ہے کہ جب موذن اذانِ فجر میں «حي على الفلاح» کہے تو «الصلوٰة خير من النوم» دو دفعہ کہے۔ [السنن الكبريٰ للبيهقي: 1/ 423 وقال: ”وهو إسناد صحيح“، صحيح ابن خزيمه بتحقيقي: 386 وسنده صحيح]
صحابی جب سنت کا لفظ کہیں تو یہ مرفوع حدیث ہوتا ہے۔ دیکھئے: [اختصار علوم الحديث مترجم اردو ص 34 قسم: 8، اور كتبِ اصول الحديث]
ان دونوں صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ صبح کی پہلی اذان میں «الصلوٰة خير من النوم» دو دفعہ کہنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔
تنبیہ:
صبح کی دو اذانیں ہوتی ہیں:
ایک صبح صادق کے بعد اذانِ فجر،
دوسری اقامت۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «بين كل أذانين» کی حدیث میں اقامت کو بھی اذان قرار دیا ہے۔ حدیث کے لئے دیکھئے: [صحيح بخاري: 624، صحيح مسلم: 838، 1940]
ان دونوں اذانوں (اذانِ فجر اور اقامت) میں سے صرف پہلی اذان میں «الصلوٰة خير من النوم» کے الفاظ ثابت ہیں اور دوسری میں ثابت نہیں۔
شیخ البانی رحمہ اللہ کو اس مسئلے میں بڑی عجیب غلطی لگی اور وہ رات (سحری یا تہجد) کی اذان کو صبح کی اذان سمجھ بیٹھے اور یہ دعویٰ کر دیا کہ اذانِ فجر میں «الصلوٰة خير من النوم» نہیں پڑھنا چاہیے اور رات کی اذان میں یہ الفاظ پڑھنے چاہئیں، حالانکہ رات کی اذان کو صبح کی اذان کہنا غلط ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إن بلالاً يؤذن بليل» بے شک بلال رات کو اذان دیتے ہیں۔ [صحيح بخاري: 622۔ 623باب الاذان قبل الفجر، صحيح مسلم: 1092، 2536]
اس حدیث میں تہجد یا ر مضان میں سحری کی اذان کے بارے میں یہ صراحت ہے کہ یہ رات کی اذان ہے، لہٰذا البانی رحمہ اللہ کا اسے فجر کی اذان قرار دینا بہت بڑی غلطی ہے اور اس غلطی کا بنیادی سبب یہ ہے کہ انہوں نے اس حدیث کا فہم سلف صالحین سے نہیں لیا بلکہ یمن کے ایک بہت متاخر عالم سے لے لیا ہے۔ حافظ ابن خزیمہ، حافظ بیہقی اور علامہ طحاوی وغیرہم نے جو فقہ الحدیث پیش کیا، اُس سے آنکھیں بند کر کے خیر القرون اور زمانہ تدوینِ حدیث کے بعد کے متاخرین کا فہم قبول کر لینا ہرگز صحیح نہیں اور غالباً یہی وجہ ہے کہ شیخ امین اللہ پشاور ی حفظہ اللہ نے لکھا ہے: «وإن قول الشيخ الباني حفظه الله رحمه الله ضعيف فى هذه المسئلة“» اور اس مسئلے میں شیخ البانی حفظہ اللہ (رحمہ اللہ) کا قول ضعیف (کمزور) ہے۔ [فتاويٰ الدين الخالص ج 3 ص 225]
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں جس روایت میں آیا ہے کہ انہوں نے «الصلوٰة خير من النوم» کے بارے میں فرمایا: ان الفاظ کو صبح کی اذان میں شامل کر لو۔ [موطا امام مالك ج 1 ص 72 ح 151، مشكوٰة المصابيح بتحقيقي: 652]
یہ روایت موطا میں بلاغات سے بے سند ہے اور بے سند روایت مردود ہوتی ہے۔
مصنف ابن ابی شیبہ [1/ 208 ح 21159] میں ایک روایت اس مفہوم کی مروی ہے جس کا راوی اسماعیل (؟؟) مجہول ہے۔
سنن دارقطنی میں ایک روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے موذن سے کہا تھا: جب تم فجر (کی اذان) میں «حي على الفلاح» پر پہنچ جاؤ تو (اس کے بعد) دو دفعہ «الصلاة خير من النوم» کہو۔ [1/ 243 ح 935]
اس روایت کی دو سند یں ہیں:
➊ سفیان ثوری (مدلس) عن محمد بن عجلان (مدلس) عن نافع والی سند۔
یہ دو مدلسین کے عن کی وجہ سے ضعیف ہے۔
➋ عبداللہ بن عمر العمری عن نافع۔
یہ روایت عبداللہ بن عمر العمری عن نافع کی وجہ سے حسن ہے اور العمری مذکور کی نافع کے علاوہ دوسرے تمام راویوں سے تمام روایات ضعیف و مردود ہیں، کیونکہ جمہور محدثین نے انہیں ضعیف قرار دیا ہے۔
اس حسن روایت سے صرف یہ ثابت ہوا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے موذن کو دین کا مسئلہ سکھانے کے لیے یہ حکم دیا تھا، نہ کہ انھوں نے اذان میں کوئی اضافہ کر دیا تھا۔
. . . اصل مضمون کے لئے دیکھئے . . .
ماہنامہ الحدیث حضرو (شمارہ 104 ص 14 تا 16)

[ماہنامہ الحدیث حضرو، حدیث/صفحہ نمبر: 104]
الشيخ مبشر احمد ربانی رحمہ اللہ، صحیح ابن خزیمہ 385
سوال: کیا اذان فجر میں الصلاة خير من النوم کہنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے یا یہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اضافہ ہے؟ تفصیل سے رہنمائی فرمائیں۔
جواب: نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کو اذان کا جو طریقہ بذات خود سکھایا، اس میں صبح کی اذان کے لیے حي على الفلاح کے بعد دو مرتبہ «الصلاة خير من النوم» کہنا ثابت ہے۔
❀ حضرت ابومحذورہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
«قلت: يا رسول الله، علمني سنة الاذان، قال: فمسح مقدم راسي، وقال: ”تقول: الله اكبر الله اكبر، الله اكبر الله اكبر، ترفع بها صوتك، ثم تقول: اشهد ان لا إله إلا الله، اشهد ان لا إله إلا الله، اشهد ان محمدا رسول الله، اشهد ان محمدا رسول الله، تخفض بها صوتك، ثم ترفع صوتك بالشهادة: اشهد ان لا إله إلا الله، اشهد ان لا إله إلا الله، اشهد ان محمدا رسول الله، اشهد ان محمدا رسول الله، حي على الصلاة، حي على الصلاة، حي على الفلاح، حي على الفلاح، فإن كان صلاة الصبح، قلت: الصلاة خير من النوم، الصلاة خير من النوم، الله اكبر الله اكبر، لا إله إلا الله.“» [ابوداؤد، كتاب الصلاة: باب كيف الاذان 500، 501، موارد الظمآن 289، طبراني كبير 174/7، حلية الأولياء 310/8، عبد الرزاق 458/1، شرح السنة 263/2، ابن خزيمة 201/1، دارقطني 233/1] ۔
”میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے اذان کا طریقہ سکھا دیں۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر کے اگلے حصہ کو چھوا اور فرمایا: ”تو کہہ اللہ اکبر، اللہ اکبر۔۔۔ اگر صبح کی نماز (کے لیے اذان) ہو تو تو کہہ الصلاة خير من النوم الصلاة خير من النوم۔“۔
❀ «عن انس رضى الله عنه قال من السنة إذا قال المؤذن فى أذان الفجر حي على الفلاح قال الصلاة خير من النوم.» [ابن خزيمة 386، دار قطني 242/1، التحقيق لا بن الجوزي 311/1، بيهقي 423/1] ۔
◈ امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی سند صحیح ہے۔
نیز دارقطنی میں الصلاة خير من النوم، الصلاة خير من النوم مرتین کے الفاظ ہیں۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”یہ سنت ہے کہ جب مؤذن فجر کی اذان میں ”حی علی الفلاح“ کہے تو دو مرتبہ ”الصلاۃ خیر من النوم“ کہے۔“۔
اور یہ بات اصول حدیث میں واضح ہے کہ جب صحابی کسی امر کے بارے میں کہے کہ یہ سنت ہے تو اس سے مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہی ہوتی ہے۔
◈ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«وأصحاب النبى لا يقولون السنة ألا لسنة رسول الله صلى الله عليه وسلم.» [كتاب الأم 240/1] ۔
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم لفظ ”سنت“ صرف سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی پر بولتے تھے۔“۔
پس ثابت ہوا کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا الصلاة خير من النوم کو فجر کی اذان میں حي على الفلاح کے بعد دو بار سنت کہنے کا مطلب یہی ہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔
❀ «عن بلال، انه اتى النبى صلى الله عليه وسلم يؤذنه بصلاة الفجر، فقيل: هو نائم، فقال: ”الصلاة خير من النوم، الصلاة خير من النوم“، فاقرت فى تاذين الفجر، فثبت الامر على ذلك.» [ابن ماجه، كتاب الأذان: باب السنة فى الأذان 716] ۔
اس کی سند میں انقطاع ہے لیکن چونکہ اوپر صحیح سند سے ثابت ہے اس لیے بطور تائید اور شاہد کے ذکر کر دیا ہے۔
”بلال رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فجر کی نماز کی اطلاع دینے کے لیے تشریف لائے تو بتایا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو رہے ہیں تو بلال رضی اللہ عنہ نے دوبار کہا: الصلاة خير من النوم ”نماز نیند سے بہتر ہے“ تو اسے فجر کی اذان میں مقرر کر دیا گیا پھر معاملہ اس پر پختہ ہو گیا۔“۔
مذکورہ بالا احادیث صحیحہ صریحہ سے معلوم ہوا کہ فجر کی اذان میں حي على الفلاح کے بعد دومرتبہ الصلاة خير من النوم کہنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو تعلیم فرمائی۔
یہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ایجاد نہیں ہے، جیسا کہ روافض کا کہنا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف یہ بات منسوب کی جاتی ہے وہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچتی۔
ملاحظہ ہو:
❀ «عن مالك انه بلغه أن المؤذن جاء إلى عمر بن الخطاب يؤذنه لصلاة الصبح فوجده نائما فقال: الصلاة خير من النوم فأمره عمر أن يجعلها فى نداء الصبح.» [موطاء كتاب الصلاة باب ما جاء فى النداء للصلاة (8) 42 مع ضوء السالك] ۔
”امام مالک رحمہ اللہ کو یہ بات پہنچی کہ مؤذن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس نماز صبح کی اطلاع دینے کے لیے آیا تو اس نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو سوتا ہوا پایا۔
مؤذن نے کہا: الصلاة خير من النوم حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسے حکم دیا کہ اسے صبح کی اذان میں کہے۔“۔
موطا کی یہ روایت معضل و مرسل ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
یہی روایت سنن دارقطنی (243/1) میں بھی موجود ہے لیکن اس کی سند بھی صحیح نہیں۔
اس میں کئی علل ہیں:
➊ سفیان ثوری مدلس ہے اور اس روایت میں تصریح بالسماع موجود نہیں۔
➋ محمد بن عجلان بھی مدلس ہیں اور ان کی بھی تصریح بالسماع نہیں ہے۔
◈ علامہ البانی رحمہ اللہ مشکوۃ کی تحقیق میں فرماتے ہیں:
«وهو ضعيف لاعضاله او ارساله.» [المشكوة 206/1] ۔
”یہ روایت معضل یا مرسل ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔“۔
➌ اس کی سند میں ایک العمری نامی راوی ضعیف ہے۔
اگر یہ روایت صحیح بھی تسلیم کر لی جائے تو اس کی مراد وہ نہیں ہے جو روافض ذکر کرتے ہیں بلکہ مفہوم یہ ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سو رہے تھے اور مؤذن نے آ کر یہ کلمہ ان کے پاس کہا تو انہوں نے بتایا کہ امیر کے دروازے پر آ کر نیند سے بیدار کرنے کے لیے یہ کلمہ نہیں کہتے بلکہ اس کا تعلق فجر کی اذان کے ساتھ ہے، لہذا اسے وہاں ہی رکھا جائے۔
جیسا کہ درج بالا صحیح احادیث سے یہ بات واضح کی جا چکی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فجر کی اذان میں یہ کلمہ سکھایا ہے۔
نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سنت رسول کی حفاظت کس انداز سے کرتے تھے کہ آپ کی تعلیمات میں کمی پیشی کو ناپسند کرتے تھے۔
جو کلمات جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائے، انہیں وہیں رکھنے کا حکم دیا۔
تو اس لحاظ سے یہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی منقبت اور شان کی دلیل ہو گی جو روافض کے لیے سم قاتل ہے۔
اور یہ بھی یاد رہے کہ شیعہ حضرات نے جو اپنی اذان میں اشهد أن أمير المؤمنين وامام المتقين على حجة الله على الخلق وغیرہ کا اضافہ کیا ہے یہ کسی صحیح تو کجا ضعیف روایت سے بھی ثابت نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو محذورہ یا بلال رضی اللہ عنہما میں سے کسی کو سکھایا ہو۔

[احکام و مسائل، حدیث/صفحہ نمبر: 999]
حافظ طلحہ بابر حفظہ اللہ،صحیح ابن خزیمہ 385
الصلاۃ خیر من النوم کے الفاظ کس اذان میں کہنے چاہئیں؟
اس بارے میں اہل علم میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ جمہور اہل علم ان الفاظ کو نماز فجر میں کہنے کے قائل ہیں جبکہ بعض علماء کا کہنا ہے کہ یہ الفاظ رات (سحری کے وقت) کی اذان میں کہے جائیں گے۔
ہمارے نزدیک جمہور اہل علم کا قول راجح ہے۔
ذیل میں تفصیل ملاحظہ کیجیے۔
❀ سیدنا انس بن مالک الانصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
«من السنة إذا قال المؤذن في أذان الفجر حي على الفلاح قال: الصلاة خير من النوم.»
”یہ سنت میں سے ہے کہ جب مؤذن صبح کی اذان میں حی علی الفلاح کہے تو ’الصلاۃ خیر من النوم‘ کہے۔“
[صحيح ابن خزيمة: 202/1 ح 386، ط المكتب الإسلامي، السنن الكبرى للبيهقي: 223/1 ح 1984، ط دار الكتب العلمية]
اس روایت کو امام ابن خزیمہ اور امام بیہقی نے صحیح قرار دیا ہے، نیز سنن دارقطنی [454/1 ح 944] میں مرتین (یعنی ان الفاظ کو دو دفعہ کہنے) کا اضافہ موجود ہے۔
فائدہ: یہ اصولِ حدیث کا مسلم مسئلہ ہے کہ جب بھی کوئی صحابی کسی امر کے بارے میں کہے کہ یہ سنت ہے تو وہ مرفوع حدیث کے حکم میں ہوتا ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ کیجیے راقم کی کتاب [نمازِ جنازہ میں ایک طرف ہی سلام پھیرنا مسنون ہے ص 37-38]
اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ الصلاۃ خیر من النوم کے الفاظ اذانِ فجر میں ہی کہے جائیں گے۔
جہاں تک تعلق ہے طلوعِ فجر سے پہلے والی اذان کا تو اس میں یہ الفاظ کہنا ثابت نہیں ہیں، اس اذان کو اذانِ لیل (رات کی اذان) کہا جاتا ہے۔
جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«إن بلالاً يؤذن بليل.» [صحيح البخاري: ح 622]
اس حدیث پر امیر المؤمنین فی الحدیث محمد بن اسماعیل بخاری نے بایں الفاظ باب قائم کیا ہے:
«باب الأذان قبل الفجر.»
معلوم ہوا کہ اس اذان کا تعلق فجر کی پہلی اذان سے ہے، بعض کا اسی اذان کو بھی اذانِ فجر کہنا الفاظِ حدیث و فہمِ ائمہ دین کے خلاف ہے۔
بعض روایات میں یہ الفاظ فجر کی پہلی اذان میں کہنے کا ذکر موجود ہے، اس سے بعض علماء رات کی اذان (جسے سحری کی اذان کہا جاتا ہے) میں ان الفاظ کو کہنے کی دلیل لیتے ہیں۔
تو عرض ہے کہ سحری کی اذان کو رات کی اذان کہا جاتا ہے نہ کہ فجر کی اذان۔ کما ذکرنا
باقی جن احادیث میں فجر کی دو اذانوں کا تذکرہ ہے تو ان میں دوسری اذان سے اقامت مراد ہے کیونکہ اقامت کو بھی اذان کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«بين كل أذانين صلاة.»
یعنی ہر دو اذانوں کے درمیان نماز (سنت) ہے۔ [صحيح البخاري: رقم الحديث 627]
ایک حدیث میں آتا ہے:
«كان الأذان على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، وأبي بكر، وعمر أذانين يوم الجمعة.»
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر اور عمر کے زمانہ میں جمعہ کی دو اذانیں تھیں۔ [صحيح البخاري: رقم الحديث 1774]
ان دونوں احادیث میں اقامت کو بھی اذان کہا گیا ہے۔
◈ علامہ خطابی رحمہ اللہ (المتوفٰی 388ھ) اس کی توضیح کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
«أراد بالأذانين: الأذان والإقامة، حمل أحد الاسمين على الآخر، كقولهم: الأسودان: التمر والماء، وإنما الأسود أحدهما، وكقولهم: سيرة العمرين، يريدون أبا بكر وعمر.»
یعنی دو اذانوں سے اذان اور اقامت مراد ہے، ایک نام کو دوسرے پر محمول کیا گیا ہے جس طرح کھجور اور پانی دونوں پر اسودین کا لفظ بولا جاتا ہے حالانکہ ان دونوں میں سے اسود (سیاہ) صرف ایک ہے اور اسی طرح سیرتِ عمرین سے ابوبکر اور عمر کی سیرت مراد ہوتی ہے۔ [معالم السنن: 277/1، ط المطبعة العلمية]
◈ علامہ یحییٰ بن شرف نووی رحمہ اللہ (المتوفٰی 676ھ) نے فرمایا:
«المراد بالأذانين الأذان والإقامة.»
دو اذانوں سے مراد اذان اور اقامت ہیں۔ [شرح صحيح مسلم: 123/6، ط دار إحياء التراث العربي]
مزید فرماتے ہیں:
«والمراد بالأذانين الأذان والإقامة باتفاق العلماء.» [المجموع: 9/4، ط دار الفكر]
دو اذانوں سے اذان اور اقامت کو مراد لینے پر علماء کا اتفاق ہے۔
◈ امام بغوی رحمہ اللہ (المتوفٰی 516ھ) اس کی توضیح میں امام خطابی رحمہ اللہ کا قول بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
«ويحتمل أن يكون الاسم لكل واحد منهما حقيقة، لأن الأذان في اللغة الإعلام، فالأذان إعلام بحضور الوقت، والإقامة أذان بفعل الصلاة.»
یہ بھی احتمال ہے کہ ان (اذان اور اقامت) میں سے ہر ایک کو اذان حقیقی طور پر کہا گیا ہو کیونکہ اذان کا لغوی معنی اعلان کرنا ہے۔ نماز کا وقت ہو جانے پر اذان کے ذریعہ اعلان کیا جاتا ہے جبکہ اقامت کے ذریعہ نماز کے شروع ہونے کا اعلان کیا جاتا ہے (تو اسی لغوی مناسبت کی وجہ سے اسے بھی اذان کہا گیا ہے)۔ [شرح السنة: 294/2، بتحقيق الشيخ شعيب الأرنؤوط، ط المكتب الإسلامي]
◈ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«أن هذا من باب التغليب كقولهم القمرين الشمس والقمر ويحتمل أن يكون أطلق على الإقامة أذان لأنها إعلام بحضور فعل الصلاة كما أن الأذان إعلام بدخول الوقت.»
یہ تغلیب کے باب میں سے ہے جس طرح سورج اور چاند دونوں کو قمرین کہا جاتا ہے۔ اور یہ بھی ممکن ہے لفظِ اذان کا اقامت پر اطلاق اس طور پر کیا گیا ہے کہ یہ (اقامت) نماز کے کھڑے ہو جانے کے لیے اعلان ہے اور اذان نماز کا وقت شروع ہو جانے کے لیے اعلان ہے۔ [فتح الباري شرح صحيح البخاري: 141/2، ط دار السلام الرياض]
◈ علامہ عبدالرحمن محدث مبارکپوری رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«أي أذان وإقامة وهذا من باب التغليب كالقمرين للشمس والقمر.»
دو اذانوں سے اذان اور اقامت مراد ہیں اور یہ تغلیب کے باب میں سے ہے جس طرح سورج اور چاند کو قمرین کہا جاتا ہے۔ [تحفة الأحوذي: 466/1، ط دار الكتب العلمية]
◈ علامہ عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«والمراد بالأذانين الأذان والإقامة.»
دو اذانوں سے مراد اذان اور اقامت ہیں۔ [التعليقات السلفية: 465/1، المكتبة السلفية، لاہور]
محدثین کی تبویب
کتاب و سنت کا وہی مفہوم معتبر ہے جو سلف صالحین سے ماخوذ ہے، اب آئیے سلف سے معلوم کرتے ہیں کہ وہ اس حدیث کا کیا مطلب لیتے ہیں۔
محدثین نے اس حدیث سے فجر ہی کی اذان مراد لی ہے، کسی بھی امام نے اس سے سحری کی اذان مراد نہیں لی۔
اس حدیث پر محدثین کی تبویب ملاحظہ کیجیے:
◈ امام ابو بکر محمد بن ابراہیم بن المنذر النیسابوری رحمہ اللہ (المتوفٰی 319ھ) نے اس حدیث پر ان الفاظ میں باب قائم فرمایا:
ذكر التثويب في أذان الفجر.
اذانِ فجر میں تثویب (الصلاۃ خیر من النوم) کا ذکر۔ [الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف: 22/3 ح 1173، ط دار طيبة، الرياض]
◈ امام ابو نعیم الفضل بن عمرو بن حماد التیمی، المعروف بابن دکین رحمہ اللہ (المتوفٰی 219ھ) نے تبویب یوں قائم فرمائی ہے:
باب في الصلاة خير من النوم من كان يقول في صلاة الفجر.
نمازِ فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کہنے کا بیان۔ [كتاب الصلاة لابن دكين: ص 183 ح 1981، ط مكتبة الغرباء الأثرية]
◈ امام الائمہ ابو بکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ النیسابوری رحمہ اللہ (المتوفٰی 311ھ) نے اس طرح باب باندھا ہے:
باب التثويب في أذان الصبح.
اذانِ فجر میں تثویب (الصلاۃ خیر من النوم) کہنے کا بیان۔ [صحيح ابن خزيمة: 200/1 ح 385، ط المكتب الإسلامي]
◈ امام ابو عبدالرحمن احمد بن شعیب بن علی النسائی رحمہ اللہ (المتوفٰی 303ھ) اس حدیث سے پہلے فرماتے ہیں:
التثويب في أذان الفجر.
اذانِ فجر میں تثویب (الصلاۃ خیر من النوم) کہنے کا بیان۔ [سنن نسائي: رقم الباب 15 قبل حديث 648]
◈ امام ابو بکر احمد بن الحسین بن علی البیہقی رحمہ اللہ (المتوفٰی 458ھ) نے یوں باب قائم فرمایا:
باب التثويب في أذان الصبح.
اذانِ فجر میں تثویب (الصلاۃ خیر من النوم) کہنے کا بیان۔ [السنن الكبرى: 622/1 ح 1981، ط دار الكتب العلمية]
◈ امام ابو جعفر احمد بن محمد بن سلامہ طحاوی رحمہ اللہ (المتوفٰی 321ھ) نے فرمایا:
باب قول المؤذن في أذان الصبح الصلاة خير من النوم.
مؤذن کا صبح کی اذان میں الصلاۃ خیر من النوم کہنے کا بیان۔ [شرح معاني الآثار: 137/1، ط عالم الكتب]
◈ امام علی بن عمر دارقطنی رحمہ اللہ (المتوفٰی 385ھ) نے بھی اس حدیث کو باب ذکر الإقامة واختلاف الروايات فيها میں درج کیا ہے۔ [سنن الدارقطني: 143/1، ط مؤسسة الرسالة]
ائمہ حدیث کی تبویب و تفہیم سے معلوم ہوتا ہے کہ اس حدیث کا تعلق اذانِ فجر سے ہی ہے۔
بعض کا اس حدیث سے اذانِ لیل (سحری کی اذان) میں الصلاۃ خیر من النوم کی دلیل لینا فہمِ سلف کے خلاف ہونے کی وجہ سے درست نہیں ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب۔
ماخذ: مجلہ دعوت اہل حدیث 2018 شمارہ اکتوبر

[محدث فورم، حدیث/صفحہ نمبر: 999]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 385 in Urdu
أم عبدالملك امرأة أبي محذورة ← أبو محذورة الجمحى