صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
280. (47) بَابُ ذِكْرِ تَبَاعُدِ الشَّيْطَانِ عَنِ الْمُؤَذِّنِ عِنْدَ أَذَانِهِ وَهَرَبِهِ كَيْ لَا يَسْمَعَ الْأَذَانَ
اذان کہتے وقت شیطان کا مؤذّن سے دور ہونا اور اس کے بھاگنے کا بیان تاکہ وہ اذان نہ سن سکیں
حدیث نمبر: 393
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَاللَّفْظُ لِجَرِيرٍ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ إِذَا سَمِعَ النِّدَاءَ بِالصَّلاةِ، ذَهَبَ، حَتَّى يَكُونَ مَكَانَ الرَّوْحَاءِ" . قَالَ سُلَيْمَانُ: فَسَأَلْتُهُ عَنِ الرَّوْحَاءِ، فَقَالَ: هِيَ مِنَ الْمَدِينَةِ عَلَى سِتَّةٍ وَثَلاثِينَ مِيلا
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”شیطان جب نماز کے لئے اذان سنتا ہے تو چلا جاتا ہے حتیٰ کہ مقام روحاء پر پہنچ جاتا ہے“ سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے (استاد محترم ابوسفیان سے) پوچھا کہ روحاء کہاں ہے؟ تو اُنہوں نے فرمایا کہ وہ مدینہ منوّرہ سے چھتیس میل کے فاصلے پر ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 393]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 388، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 393، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1664، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2067، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14628»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 393 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 393
فوائد:
➊ ان احادیث میں اذان کی عظیم فضیلت کا بیان ہے اور دیگر اذکار و اوراد کی بنسبت شیطان اذان سے زیادہ بدکتا ہے۔
دیکھتے نہیں کہ تلاوتِ قرآن کے وقت شیطان تلاوت میں خلل ڈالتا ہے، لیکن اذان کے وقت پیٹھ دکھا کر سرپٹ بھاگتا ہے۔ [شرح ابن بطال: 294/3]
➋ ان احادیث میں اذان و مؤذن کی فضیلت کا بیان ہے اور اس بارے میں صحیحین میں کئی احادیث مذکور ہیں جو اذان و مؤذن کی فضیلت بیان کرتی ہیں۔ [شرح النووي: 92/4]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 393]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 393 in Urdu
طلحة بن نافع القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري