🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
307. ‏(‏74‏)‏ بَابُ السَّلَامِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَسْأَلَةِ اللَّهِ فَتْحَ أَبُوابِ الرَّحْمَةِ عِنْدَ دُخُولِ الْمَسْجِدِ‏.‏
مسجد میں داخل ہوتے وقت بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنے اور اللہ تعالیٰ سے رحمت کے دروازے کھول دینے کی دعا کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 452
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي الْحَنَفِيَّ ، نا الضَّحَّاكُ وَهُوَ ابْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِي ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ، فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ، وَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَإِذَا خَرَجَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ، وَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو اُسے چاہیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجے اور یہ دعا پڑھے: «‏‏‏‏اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ» ‏‏‏‏ ”اے اللہ، میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔“ اور جب وہ مسجد سے باہرنکلے تو اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام پڑھنا چاہیے نیز یہ دعا پڑھے: «‏‏‏‏اللَٰهُمَّ أَجِرنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ‏‏‏‏ ” اے اللہ، مجھے شیطان مردود سے محفوظ فرما۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 452]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 452، 2706، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2047، 2050، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 752، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9838، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 773، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4390، والبزار فى (مسنده) برقم: 8523، 8543»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥سعيد بن أبي سعيد المقبري، أبو سعيد، أبو سعد
Newسعيد بن أبي سعيد المقبري ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥الضحاك بن عثمان الحزامي، أبو عثمان
Newالضحاك بن عثمان الحزامي ← سعيد بن أبي سعيد المقبري
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبد الكبير بن عبد المجيد البصري، أبو بكر
Newعبد الكبير بن عبد المجيد البصري ← الضحاك بن عثمان الحزامي
ثقة
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← عبد الكبير بن عبد المجيد البصري
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 452 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 452
فوائد:
➊ مسجد میں داخل ہوتے وقت اس دعا کا اہتمام کرنا مستحب عمل ہے۔ [نووی: 223/5]
➋ ◈ طیبی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
مسجد میں داخل ہوتے وقت، رحمت کی دعا کرنا اور نکلتے وقت فضل کا سوال کرنے میں راز یہ ہے کہ جو شخص مسجد میں داخل ہوتا ہے، وہ ایسے اعمال بجا لاتا ہے جو اسے ثواب اور جنت کے قریب کر دیتے ہیں، سو مسجد میں داخل ہوتے وقت رحمت طلبی زیادہ مناسب ہے اور مسجد سے نکلنے پر نمازی رزق حلال کے حصول میں مصروف ہو جاتا ہے، لہٰذا مسجد سے نکلتے وقت اللہ تعالیٰ کے فضل کا سوال کرنا اولیٰ ہے۔ [عون المعبود: 105/2]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 452]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 452 in Urdu