صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
336. (103) باب فضل قراءة فاتحة الكتاب مع البيان أنها السبع المثاني، وأن الله لم ينزل فى التوراة ولا فى الإنجيل ولا فى القرآن مثلها.
سورۂ فاتحہ کی قرأت کی فضیلت کا بیان، اور اس بات کا بیان کہ وہ سبع مثانی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے تورات انجیل اور قرآن مجید میں اس جیسی سورت نازل نہیں فرمائی
حدیث نمبر: 501
نا حَوْثَرَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو الأَزْهَرِ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنِي الْعَلاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا أَنْزَلَ اللَّهُ فِي التَّوْرَاةِ، وَلا فِي الإِنْجِيلِ، وَلا فِي الْقُرْآنِ مِثْلَ أُمِّ الْكِتَابِ، وَهِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي"
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تورات، انجیل اور قرآنِ مجید میں اُم الکتاب (سورۃ فاتحہ) جیسی سورت نازل نہیں فرمائی، اور یہی سبع مثانی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 501]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 500، 501، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 775، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2055، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 913، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3125، 3125 م، والدارمي فى (مسنده) برقم: 3415»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 501 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 501
فوائد:
ان احادیث میں سورہ فاتحہ کی فضیلت کا بیان ہے کہ اتنی عظیم سورت قرآن حکیم سے قبل کسی آسمانی کتاب یا صحیفے میں نازل نہیں ہوئی اور یہ قرآن حکیم کا اعزاز ہے کہ اس میں اتنی عظیم و مبارک سورت کا نزول ہوا۔
نیز السبع المثانی (سات بار بار پڑھی جانے والی آیات) سے مراد بھی سورہ فاتحہ ہے کیونکہ نماز کی ہر رکعت میں اس سورت کی تلاوت کی جاتی ہے، نیز نماز کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کی تلاوت فرض ہے۔
جیسا کہ حدیث 288 میں اس کی وضاحت بیان ہوئی ہے۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 501]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 501 in Urdu
أبو هريرة الدوسي ← أبي بن كعب الأنصاري