علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
380. (147) باب الاعتدال فى الركوع، والتجافي، ووضع اليدين على الركبتين.
رکوع میں اعتدال، ہاتھوں کو پہلووں سے دور رکھنے اور دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 588
نا بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، أنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَهَكَذَا قَالَ: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَطَاءٍ . نا بُنْدَارٌ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حُمَيْدٍ السَّاعِدِيَّ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ أَحَدُهُمْ أَبُو قَتَادَةَ، قَالَ:" إِنِّي لأَعْلَمُكُمْ بِصَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرُوا الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، وَقَالُوا فِي آخِرِ الْحَدِيثِ:" صَدَقْتَ، هَكَذَا كَانَ يُصَلِّي النَّبِيُّ"
حضرت محمد بن عمرو بن عطاء بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوحمید الساعدی رضی اللہ عنہ کو دس صحابہ کرام کی موجودگی میں فرماتے ہوئے سنا، ان میں ایک سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بھی ہیں۔ اُنہوں نے فرمایا کہ میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو جاننے والا ہوں پھر (امام صاحب کے) اساتذہ نے پوری حدیث بیان کی اور حدیث کے آخر میں یہ الفاظ روایت کیے کہ (دس صحابہ کرام نے کہا) آپ نے سچ فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح نماز پڑھا کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 588]
تخریج الحدیث:
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 588 in Urdu
محمد بن عمرو العامري ← عبد الرحمن بن سعد الساعدي