علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. (46) باب استحباب تفريج الرجلين عند البول قائما، إذ هو أحرى أن لا ينشر البول على الفخذين والساقين
کھڑے ہوکر پیشاب کرتے وقت ٹانگوں کو پھیلانا مستحب ہے کیونکہ یہ اس بات کے زیادہ لائق ہے کہ پیشاب رانوں اور پنڈلیوں پر نہ پھیلے
حدیث نمبر: 63
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرِّمِيُّ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، وَعَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَتَى عَلَى سُبَاطَةِ بَنِي فُلانٍ، فَفَرَجَ رِجْلَيْهِ وَبَالَ قَائِمًا"
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فلاں لوگوں کے گھوڑے پر آئے، پھر اپنے دونوں پاؤں پھیلائے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الآداب المحتاج إليها في إتيان الغائط والبول إلى الفراغ منها/حدیث: 63]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح: سنن ابن ماجه: كتاب الطهارة: باب ماجاء فى البول قائما: 306، صحيح سنن ترمذي: 12، 13، مسند احمد: 246/6، والحميدي: 152/1، والطبراني فى الكبير: 405/2، والبيهقي: 101/1، رقم الحديث: 17448»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥المغيرة بن شعبة الثقفي، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عيسى | صحابي | |
👤←👥شقيق بن سلمة الأسدي، أبو وائل شقيق بن سلمة الأسدي ← المغيرة بن شعبة الثقفي | مخضرم | |
👤←👥عاصم بن أبي النجود الأسدي، أبو بكر عاصم بن أبي النجود الأسدي ← شقيق بن سلمة الأسدي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥حماد بن أبي سليمان الأشعري، أبو إسماعيل حماد بن أبي سليمان الأشعري ← عاصم بن أبي النجود الأسدي | صدوق كثير الخطأ والوهم، ورمي بالإرجاء | |
👤←👥حماد بن سلمة البصري، أبو سلمة حماد بن سلمة البصري ← حماد بن أبي سليمان الأشعري | تغير حفظه قليلا بآخره، ثقة عابد | |
👤←👥يونس بن محمد المؤدب، أبو محمد يونس بن محمد المؤدب ← حماد بن سلمة البصري | ثقة ثبت | |
👤←👥محمد بن عبد الله المخرمي، أبو جعفر محمد بن عبد الله المخرمي ← يونس بن محمد المؤدب | ثقة حافظ أمين |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 63 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ : 63
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا جائز ہے، بشرطیکہ پیشاب کے چھینٹوں سے بچاؤ ممکن ہو۔ اس جواز کے باوجود بیٹھ کر پیشاب کرنا اولی و افضل ہے کیونکہ بیٹھ کر پیشاب کرنا آپ کا دائمی معمول تھا اور اس میں پیشاب کے چھینٹوں سے زیادہ بچاؤ ہے۔ پھر کھڑے ہو کر پیشاب کی ممانعت میں جتنی روایات وارد ہوئی ہیں وہ تمام ضعیف ہیں۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا:
«رَانِي رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم أبولُ قَائِمًا، فَقَالَ: يا عُمَرُ ا لا تَبُلْ قَائِمًا، فَمَا بُلْتُ قَائِمَا بَعْدُ»
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا تو فرمایا: عمر! ”کھڑے ہو کر پیشاب مت کرو۔“
پھر اس کے بعد میں نے کھڑے ہو کر کبھی پیشاب نہیں کیا۔
[بيهقي: 102/1، ابن ماجه: 308، الضعيفه: 934]
اسناده ضعیف، عبد الکریم بن ابو المخارق ضعیف راوی ہے۔ بلکہ بسند صحیح ثابت ہے کہ کہ عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا:
«مَا بُلْتُ قَائِمًا مُنْذُ أَسْلَمْتُ»
”اسلام قبول کرنے کے بعد میں نے کبھی کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا۔“
[كشف الاستار: 56/1، اسناده صحيح]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 63]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 63 in Urdu
شقيق بن سلمة الأسدي ← المغيرة بن شعبة الثقفي