صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
486. (253) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ
ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 760
نا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ مَخْرَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَسُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يُصَلِّي فِي قَمِيصٍ وَاحِدٍ لَيْسَ عَلَيْهِ إِزَارُهُ، فَقَالَ:" لَيْسَ بِذَلِكَ بَأْسٌ إِذَا كَانَ يُوَارِيهِ" . وَقَالَ ذَلِكَ عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ وَقَالَ وَقَالَ بُكَيْرٌ: قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ :" قَدْ كُنَّا نُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ حَتَّى جَاءَنَا اللَّهُ بِالثِّيَابِ، فَقَالَ:" لا تُصَلُّوا إِلا فِي ثَوْبَيْنِ" فَقَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ :" لَيْسَ فِي هَذَا شَيْءٌ، قَدْ كُنَّا نُصَلِّي فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَلَنَا ثَوْبَانُ" ، فَقِيلَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِي اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ: أَلا تَقْضِي بَيْنَ هَذَيْنِ وَهُوَ مَعَهُمْ، قَالَ: أَنَا مَعِي
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے اور اُن سے اُس شخص کے بارے میں پوچھا گیا کہ جو صرف ایک قمیض میں نماز پڑھتا ہے اور اُس کے جسم پر (تہ بند) ازار نہیں ہوتا۔ تو اُنہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ جب وہ ستر کو ڈھانپنے والی ہو۔ یہ عمرو بن شعیب کا قول ہے۔ جبکہ بکیر کہتے ہیں، حضرت سعید بن مسیّب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا، بیشک ہم ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھا کرتے تھے حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بکثرت کپڑے عطا کر دیے۔ تو آپ نے فرمایا دو کپڑوں ہی میں نماز پڑھا کرو۔ تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھا کرتے تھے حالانکہ ہمارے پاس دو کپڑے بھی ہوتے تھے۔ تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے عرض کی گئی اور وہ ان کے ساتھ ہی تھے۔ کیا آپ ان حضرات میں فیصلہ نہیں فرمائیں گے؟ َ اُنہوں نے فرمایا کہ میں اپنے (موقف کے) ساتھ ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب اللباس فى الصلاة/حدیث: 760]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 760، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3336، وأخرجه عبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 1384، 1385، وأخرجه ابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 3196»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 760 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 760
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ بلا اختلاف ایک کپڑے میں نماز پڑھنا جائز ہے اور علماء کا اس مسئلہ پر اجماع ہے کہ دو کپڑوں میں نماز پڑھنا افضل ہے۔
➋ احادیث کا مفہوم یہ ہے کہ ہر شخص دو کپڑوں کے حصول پر قادر نہیں ہو سکتا، پھر اگر دو کپڑوں میں نماز واجب قرار دی جاتی تو جو شخص دو کپڑوں کی قدرت نہ رکھتا وہ ادائیگی نماز سے عاجز آ جاتا اور اس میں فریضہ نماز کی پابندی میں بھی کافی دشواری ہوتی۔
➌ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ﴾ ”اس نے دینی معاملات میں تم پر کوئی تنگی روا نہیں رکھی۔“ [سورة الحج: 78]
➍ نیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا ایک وقت ایک کپڑے میں نماز پڑھنا کپڑوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے تھا اور ایک وقت کپڑوں کی دستیابی کے باوجود ایک کپڑے میں نماز پڑھنا بیانِ جواز کے لیے تھا۔
➎ ◈ جیسا کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے ایک کپڑے میں اس لیے نماز پڑھی تاکہ جاہل اور گنوار لوگ دیکھیں کہ ایک کپڑے میں نماز پڑھنا جائز ہے، ورنہ دو کپڑوں میں نماز افضل ہے۔“ [شرح النووي: 220/4]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 760]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 760 in Urdu
عبد الله بن مسعود ← أبي بن كعب الأنصاري