علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
ایک مجمل غیر مفسر روایت کے ساتھ سُترے کی اس مقدار کا بیان جس کے ساتھ نماز میں سُترہ بنانا کافی ہوجائے۔
حدیث نمبر: 806
نَا الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي فَإِنَّهُ يَسْتُرُهُ إِذَا كَانَ بَيْنَ يَدَيْهِ مِثْلُ آخِرَةِ الرَّحْلِ" ، ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ نَا أَبُو الْخَطَّابِ ، نَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بِمِثْلِهِ سَوَاءً
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہو تو جب اُس کے سامنے کجاوے کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی چیز ہو تو وہ اُس کے لئے سُترہ بن جائے گی۔“ پھر باقی حدیث بیان کی۔ بشر بن مفضل کہتے ہیں کہ ہمیں یونس نے بالکل مذکورہ حدیث کی مثل ہی روایت بیان کی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 806]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 510، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 806، 830، 831، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2383، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 749، وأبو داود فى (سننه) برقم: 702، والترمذي فى (جامعه) برقم: 338، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1454، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 952، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3537، 3538، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21718»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 806 in Urdu
بشر بن المفضل الرقاشي ← يونس بن عبيد العبدي