صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
557. (324) باب الرخصة فى اللحظ فى الصلاة من غير أن يلوي المصلي عنقه خلف ظهره
نماز میں نمازی اپنی گردن پیچھے موڑے بغیر (بوقت ضرورت) اِدھر اُدھر جھانک سکتا ہے
حدیث نمبر: 871
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ وَهُوَ ابْنُ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَلْتَفِتُ فِي صَلاتِهِ يَمِينًا وَشِمَالا، وَلا يَلْوِي عُنُقَهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز میں دائیں بائیں التفات کر لیا کرتے تھے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم گردن پیچھے کی طرف نہیں موڑتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المباحة فى الصلاة/حدیث: 871]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 485، 871، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2288، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 870، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1200، والترمذي فى (جامعه) برقم: 587، 588، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2288، 2289، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1864، 1865، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2524»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 871 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 871
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ بوقتِ حاجت نماز میں التفات جائز ہے، لیکن یہ عمل مکروہ ہے جس سے حتیٰ الامکان گریز کرنا چاہیے۔
التفات کی مفصل بحث حدیث 285 کے تحت بیان ہوئی ہے۔
یہ احادیث دلیل ہیں کہ بوقتِ حاجت نماز میں التفات جائز ہے، لیکن یہ عمل مکروہ ہے جس سے حتیٰ الامکان گریز کرنا چاہیے۔
التفات کی مفصل بحث حدیث 285 کے تحت بیان ہوئی ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 871]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 871 in Urdu
عكرمة مولى ابن عباس ← عبد الله بن العباس القرشي