صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
558. (325) باب الرخصة للمصلي فى مرافقة غيره من المصلين والنظر إليهم،
نمازی اپنے ساتھی نمازیوں کے معیت میں اُن کی طرف دیکھ سکتا ہے
حدیث نمبر: Q872
هَلْ يُتِمُّونَ صَلَاتَهُمْ أَمْ لَا، لِيَأْمُرَهُمْ بَعْدَ الْفَرَاغِ مِنَ الصَّلَاةِ بِمَا يَجِبُ عَلَيْهِمْ مِنْ إِتْمَامِ الصَّلَاةِ
کہ کیا وہ اپنی نماز مکمّل اور صحیح ادا کررہے ہیں یا نہیں؟ تاکہ نماز کی تکمیل کے بعد وہ اُنہیں تکمیل نماز کے ضروری مسائل بتاسکے [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المباحة فى الصلاة/حدیث: Q872]
حدیث نمبر: 872
نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا مُلازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنِي جَدِّي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ ، وَكَانَ أَحَدَ الْوَفْدِ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَحَ بِمُؤَخِّرِ عَيْنِهِ إِلَى رَجُلٍ لا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا الْخَبَرُ لَيْسَ بِخِلافِ أَخْبَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنِّي لأَرَى مِنْ خَلْفِي كَمَا أَرَى مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ، إِذِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنْ كَانَ يَرَى مِنْ خَلْفِهِ فِي الصَّلاةِ قَدْ يَجُوزُ أَنْ يَنْظُرَ بِمُؤَخِّرِ عَيْنِهِ إِلَى مَنْ يُصَلِّي، لِيُعَلِّمَ أَصْحَابَهُ إِذَا رَأَوْهُ يَفْعَلُ هَذَا الْفِعْلَ أَنَّهُ جَايِزٌ لِلْمُصَلِّي أَنْ يَفْعَلَ مِثْلَ مَا فِعْلَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا علی بن شیبان رضی اللہ عنہ جو وفد کے رکن تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آنکھ کے کنارے سے ایک شخص کو دیکھا جو رکوع اور سجدے میں اپنی کمر سیدھی نہیں کر رہا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المباحة فى الصلاة/حدیث: 872]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 593، 667، 872، 1569، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1891، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 871، 1003، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5294، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16541»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 872 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 872
فوائد:
➊ امام دورانِ نماز پیچھے جھانک سکتا ہے، بشرطیکہ وہ پوری گردن نہ گھمائے، اور بعد از نماز مقتدیوں کو ان کی کوتاہی سے آگاہ کر سکتا ہے۔
➋ رکوع و سجود میں پشت کو برابر نہ کرنے والے کی نماز ناقص ہے۔
➊ امام دورانِ نماز پیچھے جھانک سکتا ہے، بشرطیکہ وہ پوری گردن نہ گھمائے، اور بعد از نماز مقتدیوں کو ان کی کوتاہی سے آگاہ کر سکتا ہے۔
➋ رکوع و سجود میں پشت کو برابر نہ کرنے والے کی نماز ناقص ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 872]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 872 in Urdu
عبد الرحمن بن علي الحنفي ← علي بن شيبان السحيمى