صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
593. (360) بَابُ الزَّجْرِ عَنْ بَصْقِ الْمُصَلِّي أَمَامَهُ،
نمازی کے لئے اپنے سامنے تھوکنا منع ہے
حدیث نمبر: 924
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ نَسِيمٍ ، أنا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيَّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَوَّامِ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، أَنَّ شَيْثَ بْنَ رِبْعِيٍّ صَلَّى إِلَى جَنْبِ حُذَيْفَةَ، فَبَزَقَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ : إِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنْ ذَلِكَ، قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا دَخَلَ فِي صَلاتِهِ أَقْبَلَ اللَّهُ بِوَجْهِهِ، فَلا يَنْصَرِفُ عَنْهُ حَتَّى يَنْصَرِفَ عَنْهُ، أَوْ يُحْدِثَ حَدَثًا"
سیدنا ابووائل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ شیث بن ربعی نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پہلو میں کھڑے ہو کر نماز پڑھی تو اپنے سامنے تھوک دیا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس سے منع کیا ہے اور فرمایا کہ ”جب آدمی نماز شروع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے چہرہ انور کے ساتھ متوجہ ہوتے ہیں پھر نمازی سے توجہ نہیں ہٹاتے حتیٰ کہ وہ اللہ تعالیٰ سے بے توجہ ہو جائے یا اس کا وضو ٹوٹ جائے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المكروهة فى الصلاة التى قد نهي عنها المصلي/حدیث: 924]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 924، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1023، والبزار فى (مسنده) برقم: 2889»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 924 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 924
فوائد:
دورانِ نماز تھوکنا حرام ہے۔
کیونکہ نمازی کے سامنے اللہ تبارک وتعالیٰ نمازی کی نگرانی فرماتے ہیں۔
نیز ان احادیث کی مزید وضاحت 728 کے تحت بیان ہو چکی ہے۔
دورانِ نماز تھوکنا حرام ہے۔
کیونکہ نمازی کے سامنے اللہ تبارک وتعالیٰ نمازی کی نگرانی فرماتے ہیں۔
نیز ان احادیث کی مزید وضاحت 728 کے تحت بیان ہو چکی ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 924]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 924 in Urdu
شقيق بن سلمة الأسدي ← حذيفة بن اليمان العبسي