صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
594. (361) بَابُ ذِكْرِ عِلَاقَةِ الْبَاصِقِ فِي الصَّلَاةِ تِلْقَاءَ الْقِبْلَةِ مَجِيئُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَتَفْلَتُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ
نماز میں قبلہ رُخ تھوکنے والا قیامت کے روز اس حال میں آئے گا کہ اُس کا تھوک اُس کی دو آنکھوں کے درمیان ہوگا
حدیث نمبر: 925
نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ وَهُوَ الشَّيْبَانِيُّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَفَلَ تُجَاهَ الْقِبْلَةِ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَتَفْلَتُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ"
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے قبہ رخ تھوکا وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اُس کا تھوک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لگا ہو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المكروهة فى الصلاة التى قد نهي عنها المصلي/حدیث: 925]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 925، 1314، 1663، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1639، 1643، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3824، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5135، والبزار فى (مسنده) برقم: 2905، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 7534، 24969»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 925 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 925
فوائد:
یہ حدیث دلیل ہے کہ نماز میں اور نماز سے باہر قبلہ رُخ تھوکنا مطلقاً ممنوع ہے۔
ایسے جرم کا مرتکب روزِ قیامت ذلیل و رسوا ہو گا اور یہ جرم اس کے لیے عار کا باعث ہو گا۔
لہٰذا کسی صورت قبلہ رُخ تھوکنا حرام ہے اور اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
یہ حدیث دلیل ہے کہ نماز میں اور نماز سے باہر قبلہ رُخ تھوکنا مطلقاً ممنوع ہے۔
ایسے جرم کا مرتکب روزِ قیامت ذلیل و رسوا ہو گا اور یہ جرم اس کے لیے عار کا باعث ہو گا۔
لہٰذا کسی صورت قبلہ رُخ تھوکنا حرام ہے اور اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 925]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 925 in Urdu
زر بن حبيش الأسدي ← حذيفة بن اليمان العبسي