صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
628. (395) بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ الْمَرِيضِ مُضْطَجِعًا إِذَا لَمْ يَقْدِرْ عَلَى الْقِيَامِ وَلَا عَلَى الْجُلُوسِ
مریض شخص کے لیٹ کر نماز پڑھنے کی کیفیت کا بیان جبکہ وہ بیٹھںے اور کھڑے ہونے کی طاقت نہ رکھتا ہو
حدیث نمبر: 979
نَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ ابْنُ عِيسَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكٍ كِلاهُمَا، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: كَانَ بِي النَّاصُورُ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلاةِ، فَقَالَ: " صَلِّ قَائِمًا، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَجَالِسًا، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلَى جَنْبٍ" وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، قَالَ: كَانَتْ لِي بَوَاسِيرُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے بواسیر تھی تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے متعلق پوچھا کہ کس طرح ادا کروں؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھڑے ہو کر پڑھو، اگر کھڑے ہونے کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر پڑھ لو، اور اگر بیٹھنے کی قدرت نہ ہو تو پہلو کے بل لیٹ کر پڑھ لو“ جناب محمد بن عیسٰی کی روایت میں ”ناصور“ کی بجائے ”بواسیر“ کے الفاظ ہیں ـ (معنی ایک ہی ہے) [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 979]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1115، 1116، 1117، وابن الجارود فى "المنتقى"، 254، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 979، 1236، 1249، 1250، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2513، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1190، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1659، وأبو داود فى (سننه) برقم: 951، 952، والترمذي فى (جامعه) برقم: 371، 372، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1223، 1231، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3719، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1425، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20133»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 979 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 979
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ قیام پر قادر شخص کا کھڑے ہو کر فرض نماز پڑھنا واجب ہے۔
➋ البتہ مریض معذور ہے اور وہ حسب استطاعت اگر بیٹھ کر نماز پر قادر نہ ہو تو لیٹ کر نماز پڑھے۔
➌ نیز اس شخص کے لیے، جس کے ہوش و حواس قائم ہوں، نماز ترک کرنا جائز نہیں۔
➍ نیز معذور شخص کے بیٹھ کر یا لیٹ کر نماز پڑھنے سے نماز میں نقص واقع نہیں ہوگا، بلکہ اسے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کے برابر ثواب ملے گا۔
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ قیام پر قادر شخص کا کھڑے ہو کر فرض نماز پڑھنا واجب ہے۔
➋ البتہ مریض معذور ہے اور وہ حسب استطاعت اگر بیٹھ کر نماز پر قادر نہ ہو تو لیٹ کر نماز پڑھے۔
➌ نیز اس شخص کے لیے، جس کے ہوش و حواس قائم ہوں، نماز ترک کرنا جائز نہیں۔
➍ نیز معذور شخص کے بیٹھ کر یا لیٹ کر نماز پڑھنے سے نماز میں نقص واقع نہیں ہوگا، بلکہ اسے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کے برابر ثواب ملے گا۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 979]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 979 in Urdu
عبد الله بن بريدة الأسلمي ← عمران بن حصين الأزدي