الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1028. (77) بَابُ الزَّجْرِ عَنْ صَلَاةِ الْمَأْمُومِ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ
مقتدی کا صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھنا منع ہے
حدیث نمبر: Q1569
وَالْبَيَانُ أَنَّ صَلَاتَهُ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ غَيْرُ جَائِزَةٍ، يَجِبُ عَلَيْهِ اسْتِقْبَالُها، وَأَنَّ قَوْلَهُ: لَا صَلَاةَ لَهُ مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي نَقُولُ: إِنَّ الْعَرَبَ تَنْفِي الِاسْمَ عَنِ الشَّيْءِ لِنَقْصِهِ عَنِ الْكَمَالِ
اور اس بات کا بیان کہ صف کے پیچھے اکیلے شخص کی نماز جائز نہیں ہے، اس پر نماز دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔ اور یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: ”اس کی نماز نہیں ہوتی“ اسی قسم سے ہے جس کے بارے میں ہم کہتے ہیں کہ عرب کسی چیز کے کمال میں کمی کی وجہ سے اس سے نام کی نفی کر دیتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: Q1569]
حدیث نمبر: 1569
نا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، حَدَّثَنَا مُلازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنِي جَدِّي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ ، وَكَانَ أَحَدَ الْوَفْدِ، قَالَ: صَلَّيْنَا خَلْفَهُ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَضَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلاةَ، فَرَأَى رَجُلا فَرْدًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ، فَوَقَفَ عَلَيْهِ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى قَضَى صَلاتَهُ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: " اسْتَقْبِلْ صَلاتَكَ، فَلا صَلاةَ لِفَرْدٍ خَلْفَ الصَّفِّ"
سیدنا علی بن شیبان رضی اللہ عنہ جو کہ وفد کے رکن تھے، فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمّل کی تو ایک شخص کو دیکھا جو صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھ رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کے پاس کھڑے ہوگئے، یہاں تک کہ اُس نے اپنی نماز مکمّل کرلی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے کہا: ”اپنی نماز دوبارہ پڑھو کیونکہ صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہوتی ـ“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1569]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 593، 667، 872، 1569، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1891، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 871، 1003، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5294، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16541»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1569 in Urdu
عبد الرحمن بن علي بن شيبان السحيمي ← علي بن شيبان السحيمي