علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
سنت نمازوں کی رکعتوں کا بیان
حدیث نمبر: 276
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، قَالَ: ثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِي بَيْتِهِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ فِي بَيْتِهِ" . قَالَ: قَالَ: وَحَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ ، وَكَانَتْ سَاعَةٌ لا يَدْخُلُ عَلَيْهِ فِيهَا أَحَدٌ،" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ حِينَ يَطْلُعُ الْفَجْرُ، وَيُنَادِي الْمُنَادِي بِالصَّلاةِ، قَالَ أَيُّوبُ: أَرَاهُ خَفِيفَتَيْنِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ فِي بَيْتِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر سے پہلے اور بعد میں دو دو رکعتیں، مغرب کے بعد گھر میں دو رکعتیں اور عشا کے بعد گھر میں دو رکعتیں ادا کی ہیں۔ فرماتے ہیں: سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما نے مجھے بتایا: جب فجر طلوع ہو جاتی اور موذن نماز فجر کے لیے اذان کہتا، تو اس وقت آپ دو رکعت پڑھا کرتے تھے اور یہ وہ وقت تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی نہیں آیا کرتا تھا، ایوب کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ یہ دو رکعت ہلکی سی پڑھا کرتے تھے۔ اسی طرح جمعہ کے بعد گھر میں دو رکعت پڑھا کرتے تھے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 276]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 1172، صحيح مسلم: 729»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
صحيح
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 276 in Urdu
عبد الله بن عمر العدوي ← حفصة بنت عمر العدوية