المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
وتر میں دعائے قنوت کا بیان
حدیث نمبر: 275
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، كَانَ يَقُولُ: " مَنْ صَلَّى مِنَ اللَّيْلِ فَلْيَجْعَلْ آخِرَ صَلاتِهِ وِتْرًا قَبْلَ الصُّبْحِ" كَذَلِكَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُهُمْ قَالَ ابْنُ يَحْيَى: يَأْتِيهِ حَجَّاجٌ نَسَقًا وَاحِدًا.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: جو رات کو نماز پڑھے، وہ وتر کو سب سے آخر میں صبح ہونے سے پہلے ادا کرے، کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں یہی حکم دیا کرتے تھے۔ ابن یحیٰی کہتے ہیں: حجاج نے ان دونوں روایات کو ایک ہی انداز میں بیان کیا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 275]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح مسلم: 751/152»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
صحيح
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 275 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي