المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
پانی کی طہارت اور وہ مقدار جس سے پانی ناپاک ہوتا ہے یا نہیں
حدیث نمبر: 52
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ" ، وَقَالَ أَيُّوبُ: عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَّلَهُنَّ أَوْ إِحْدَاهُنَّ بِالتُّرَابِ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کتا کسی کے برتن میں سے منہ ڈال کر پی لے، تو وہ اسے سات مرتبہ دھوئے۔ ایوب نے ابن سیرین کے واسطے سے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ الفاظ بھی بیان کیے ہیں کہ پہلی مرتبہ یا ایک مرتبہ مٹی سے دھوئے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 52]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 172، صحیح مسلم: 279، محمد بن سیرین کی روایت: مسند الحمیدی 968 میں آتی ہے، یہ حدیث ”صحیح“ ہے، «أُولَاهُنَّ بِالتُراب» کے الفاظ صحیح مسلم 279 میں ثابت ہیں۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
متفق عليه
الرواة الحديث:
عبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← أبو هريرة الدوسي