🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. في المحرم يغتسل (أو يغسل) رأسه
محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 13002 ترقیم الشثری: -- 13295
١٣٢٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: ثنا ابن عيينة عن زيد بن اسلم عن إبراهيم بن عبد الله بن (حنين) (١) (عن ابيه) (٢) قال: اختلف ابن عباس والمسور بن مخرمة في المحرم يغسل راسه قال: (فارسلوني) (٣) إلى ابي ايوب، فاتيته وهو بين قرني (البئر) (٤) يغتسل، فقلت: إن ابن (اخيك) (٥) ابن عباس ارسلني إليك يقول: كيف رايت رسول الله ﷺ يغسل راسه وهو محرم؟ فاخذ من الماء (فصبه) (٦) على راسه، ثم ⦗٤٥٣⦘ اقبل وادبر، (ثم) (٧) قال: هكذا رايت رسول الله ﷺ (يغسل راسه) (٨) وهو محرم، فرجعت إليهما، فاخبرتهما بقوله، فقال المسور: لا (اخالفك) (٩) ابدا (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ن]: (جبير)، وفي [ص]: (حنير).
(٢) سقط من: [أ، ب، ن].
(٣) في [أ، ب]: (شلوني)، وفي [ن]: (شأني).
(٤) في [أ، ب، ن]: (البعير)، وفي [ص]: (البير).
(٥) في [أ، ن]: (أختك).
(٦) في [ص]: (قبضة).
(٧) في [أ، جـ، ز، ص]: زيادة (ثم).
(٨) سقط من: [أ، ب، ن]، وفي [ن]: (يفعل).
(٩) في [ب، ن]: (يخالفك).
(١٠) صحيح، أخرجه البخاري (١٨٤٠) ومسلم (١٢٠٥).

حدثنا ابو بكر، قال: ثنا ابن عيينة ، عن زيد بن اسلم ، عن إبراهيم بن عبد الله بن حنين ، عن ابيه ، قال: اختلف ابن عباس والمسور بن مخرمة في المحرم يغسل راسه , قال: فارسلوني إلى ابي ايوب , فاتيته وهو بين قرني البئر يغتسل , فقلت: إن ابن اخيك ابن عباس ارسلني إليك , يقول: كيف رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يغسل راسه وهو محرم؟" فاخذ من الماء , فصبه على راسه , ثم اقبل وادبر، ثم قال: هكذا رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يغسل راسه وهو محرم , فرجعت إليهما فاخبرتهما بقوله , فقال المسور: لا اخالفك ابدا
حضرت عبد اللہ بن حنین کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت مسور بن مخرمہ کا محرم کا سر دھونے کے متعلق اختلاف ہوگیا، انہوں نے مجھے حضرت ابو ایوب کے پاس بھیجا، میں ان کے پاس آیا تو وہ کنویں پر نہا رہے تھے، میں نے ان سے عرض کیا مجھے آپ کے بھتیجے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آپ کے پاس بھیجا ہے اور فرمایا ہے کہ آپ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حالت احرام میں کس طرح سر دھوتے ہوئے دیکھا ہے؟ آپ نے پانی لیا اور اس کو اپنے سر پر ڈالا پھر وہ آگے اور پیچھے ہوئے اور فرمایا: میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حالت احرام میں اس طرح سر دھوتے ہوئے دیکھا، پھر میں ان حضرات کی طرف واپس آیا اور ان کو خبر دی جو انہوں نے کہا تھا، حضرت مسور نے فرمایا میں اب کبھی بھی آپ سے اختلاف نہیں کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13295]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13295، ترقيم محمد عوامة 13002)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 13295 in Urdu