🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
314. من كان يأمر بتعليم المناسك
جو حضرات مناسک حج سیکھنے کا حکم فرماتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14924 ترقیم الشثری: -- 15336
١٥٣٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن التيمي عن ابي (مجلز) (١) قال: كان مع ابن عمر فلما طلعت الشمس امر براحلته فرحلت، وارتحل ⦗٤٠٥⦘ من منى (فسار) (٢) ، قال: (فإن) (٣) كان (لاعجبنا) (٤) إليه (اسفهنا) (٥) رجل كان يحدثه عن النساء ويضحكه، قال: فلما صلى العصر وقف بعرفة فجعل يرفع يديه او قال: يمد، قال: ولا ادري لعله قد قال: دون اذنيه -وجعل يقول: الله اكبر ولله الحمد الله اكبر ولله الحمد (الله اكبر ولله الحمد) (٦) لا إله إلا الله وحده له الملك وله الحمد، اللهم اهدني بالهدى (وقني) (٧) بالتقوى واغفر لي في الآخرة والاولى، ثم يرد يديه فيسكت كقدر ما كان إنسان قارئا بفاتحة الكتاب، ثم يعود فيرفع يديه ويقول مثل ذلك، فلم يزل يفعل ذلك حتى افاض، قال: فكان سيره إذا راى سعة العنق، وإذا راى (مضيقا) (٨) امسك، وإذا اتى جبلا من تلك الجبال وقف عند كل جبل منها (كقدر) (٩) ما اقول او يقول القائل (وقفت) (١٠) يداها ولم تقف رجلاها (قال) (١١) ، ثم نزل نزلة بالطريق فانطلق واتبعته فقلت: لعله يفعل شيئا من السنة، فقال: إنما اذهب حيث تعلم فجاء فتوضا على رسله ثم ركب، ولم يصل حتى اتى جمعا فاقام فصلى المغرب ثم (انفتل) (١٢) إلينا فقال: الصلاة جامعة (ولم يتجوز بينهما ⦗٤٠٦⦘ بشيء، قلت: ولم يكن بينهما إقامة إلا قوله: الصلاة جامعة) (١٣) او قال: اذان إلا (ذاك) (١٤) ؟ قال: لا، ثم صلى العشاء ركعتين فصلى خمس ركعات للمغرب والعشاء (ولم) (١٥) يتطوع (او قال) (١٦) الم) (١٧) يتجوز بينهما بشيء، [ثم دعا بطعام فقال: من كان يسمع صوتنا فلياتنا، قال: كانه يرى ان (ذاك كذاك) (١٨) (ينبغي) (١٩) ، (٢٠) ، ثم باتوا ثم صلى بنا الصبح (بسواد) (٢١) و (ليس) (٢٢) في السماء (نجم) (٢٣) اعرفه (إلا) (٢٤) اراه، وقرا بعبس وتولى ولم يقنت قبل الركوع ولا بعده، ثم وقف فذكر من دعائه في هذا الموقف كما فعل في موقفه بالامس، ثم (امضى) (٢٥) سيره إذا راى سعة: العنق وإذا راى مضيقا امسك (٢٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ن]: (حجاز).
(٢) في [أ، ب، ز]: (فصار).
(٣) في [ب، ن]: (فإنه).
(٤) في [ب، ن]: (عجيبًا).
(٥) في [ز]: (سفهنا).
(٦) سقط من: [ب، ن].
(٧) في [جـ، ز]: (وقني)، وفي [أ، ب، ن]: (ووفقني).
(٨) في [ن]: (مضيفًا)، وفي [أ، جـ، ز]: (مضيق).
(٩) في [ب، ن]: (بقدر).
(١٠) سقط من: [ب، ن].
(١١) زيادة في: [جـ].
(١٢) في [ص]: (القتل).
(١٣) سقط من: [أ، ب، ن].
(١٤) في [أ، جـ]. (ذاك)، وفى [ز]: (ذواك).
(١٥) في [أ، جـ، ص، ز]: (لم).
(١٦) في [ص]: (وقال).
(١٧) سقطت من: [ز].
(١٨) في [ز]: (ذاك كذلك)، وفي [جـ]: (ذلك كذلك).
(١٩) في [س]: (سعى).
(٢٠) سقط ما بين المعكوفين من: [ص].
(٢١) في [أ]: (بسوار)، وفي [ن]: (بسور)، وفي [ص]: (براد).
(٢٢) سقط من: [ن].
(٢٣) في [ز]: (نجم).
(٢٤) في [ن]: (لا).
(٢٥) في [ن]: (أفضى)، وفي [أ، جـ، ز]: (أفاض).
(٢٦) صحيح.

0
حضرت ابو مجلز سے مروی ہے کہ وہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے، جب سورج طلوع ہوا تو انھوں نے سواری کا حکم فرمایا تو ان کے لیے سواری لائی گئی اور وہ منیٰ سے اس پر سوار ہو کر چل پڑے، راوی فرماتے ہیں کہ ہم میں سے ان کو سب سے زیادہ پسند وہ شخص تھا جو ہم میں سب سے زیادہ نادان تھا، ایک شخص جو ان سے خواتین کے متعلق باتیں کرتا تھا اور ان کو ہنساتا تھا، راوی فرماتے ہیں کہ جب آپ نے نماز عصر ادا کی تو وقوف عرفہ کیا اور اپنے ہاتھوں کو اٹھایا، یا پھر فرمایا کہ ہاتھوں کو پھیلایا، راوی فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ شاید یوں کہا ہو کہ کانوں سے نیچے تک اٹھایا اور یہ پڑھنے لگے: اللَّہُ أَکْبَرُ وَلِلَّہِ الْحَمْدُ، اللَّہُ أَکْبَرُ وَلِلَّہِ الْحَمْدُ، اللَّہُ أَکْبَرُ وَلِلَّہِ الْحَمْدُ، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، اللَّہُمَّ اہْدِنِی بِالْہُدَی، وَقِنِی بِالتَّقْوَی، وَاغْفِرْ لِی فِی الآخِرَۃِ وَالأُولَی، پھر اپنے ہاتھ نیچے کرلیے اور اتنی دیر خاموش رہے جتنی دیر میں کوئی شخص سورة الفاتحہ پڑھ لیتا ہے پھر لوٹے اور ہاتھوں کو بلند کیا اور پھر وہی کلمات کہے، پھر آپ مسلسل اسی طرح کرتے رہے یہاں تک کہ آپ (عرفات سے) روانہ ہوئے۔ راوی فرماتے ہیں کہ جب آپ کھلی جگہ دیکھتے تو تیز چلتے اور جب جگہ کی تنگی کو دیکھتے تو رک جاتے، پھر ان پہاڑیوں میں سے کسی پہاڑ پر آتے تو ہر پہاڑ پر اتنی دیر کھڑے ہوتے جتنی دیر میں کوئی شخص یوں کہے: اس کے ہاتھ رک گئے ہیں لیکن اس کی ٹانگیں نہیں رکیں، راوی فرماتے ہیں کہ پھر وہ راستے میں ایک جگہ اترے اور چل پڑے اور میں ان کے پیچھے پیچھے چلا، میں نے (دل میں) کہا کہ شاید وہ سنت کاموں میں سے کوئی کام کرنے والے ہیں، انھوں نے فرمایا کہ میں تو وہیں جا رہا ہوں جہاں تم جانتے ہو (یعنی قضائے حاجت کے لیے)، پھر آپ آئے اور آہستہ اور اطمینان کے ساتھ وضو کیا، پھر آپ سواری پر سوار ہوگئے اور مزدلفہ آنے تک نماز نہیں پڑھی، پھر وہاں پر اقامت کہلوا کر مغرب کی نماز ادا کی اور ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: الصلاۃ جامعۃ، اور دونوں نمازوں کے درمیان کچھ (نفل) نہیں پڑھا۔ میں نے عرض کیا کہ کیا ان (دو نمازوں) کے درمیان کوئی اقامت نہیں تھی سوائے ان کے اس قول کے کہ الصلاۃ جامعۃ؟ یا کہا کہ اس کے سوا کوئی اذان نہیں تھی؟ فرمایا کہ نہیں۔ پھر عشاء کی دو رکعتیں ادا فرمائیں، یوں آپ نے مغرب اور عشاء کے لیے پانچ رکعتیں ادا کیں اور ان کے درمیان نفل ادا نہیں کیے، پھر کھانا طلب کیا اور فرمایا کہ جو ہماری آواز سن رہا ہے پس وہ ہمارے پاس آجائے، راوی فرماتے ہیں کہ گویا وہ سمجھتے تھے کہ اسی طرح کرنا مناسب ہے، پھر سب نے وہاں پر رات گزاری، پھر آپ نے ہمیں فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھائی، اس وقت آسمان پر جو ستارہ بھی میں پہچانتا تھا وہ مجھے نظر آ رہا تھا، اور سورة عبس وتولٰی تلاوت فرمائی اور قنوت نہیں پڑھی نہ رکوع سے پہلے نہ بعد میں، پھر ٹھہرے رہے اور اس جگہ بھی ویسی ہی دعائیں کیں جیسی گذشتہ دن اپنے وقوف میں کی تھیں، پھر آپ چل پڑے، آپ اس طرح چل رہے تھے کہ اگر وسعت دیکھتے تو تیز چلتے اور جب تنگی دیکھتے تو ٹھہر جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15336]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15336، ترقيم محمد عوامة 14924)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 15336 in Urdu