الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
314. من كان يأمر بتعليم المناسك
جو حضرات مناسک حج سیکھنے کا حکم فرماتے ہیں
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 15341
١٥٣٤١ - ثم رجع إلى الركن فاستلمه ثم خرج من الباب إلى الصفا، فلما دنا من الصفا قرا: ﴿إن الصفا والمروة من شعائر الله﴾ [البقرة: ١٥٨] ، (ابدا بما بدا الله به) (١) فبدا بالصفا فرقى عليه حتى راى البيت، فاستقبل البيت ووحد الله وكبره وقال:"لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير لا إله إلا الله وحده، (انجز وعده و) (٢) نصر عبده، وهزم الاحزاب وحده"، ثم دعا بين ذلك، (ثم) (٣) (قال (مثل) (٤) ذلك) (٥) ثلاث مرات، ثم نزل إلى المروة حتى (إذا) (٦) انصبت قدماه إلى بطن الوادي (سعى) (٧) ، حتى إذا صعدنا مشى، حتى اتى المروة ففعل على المروة كما فعل على الصفا، حتى إذا كان آخر (طواف) (٨) ⦗٤١١⦘ (على) (٩) المروة قال:"إني لو استقبلت (من) (١٠) امري ما استدبرت لم اسق الهدي وجعلتها عمرة فمن كان منكم ليس معه هدي فليحل وليجعلها عمرة"، فقام سراقة ا (بن مالك) (١١) بن جعشم فقال: يا رسول الله لعامنا هذا (ام للابد) (١٢) فشبك رسول الله ﷺ اصابعه واحدة في الاخرى وقال:"دخلت العمرة في الحج..." مرتين"لا بل لابد ابد". وقدم علي من اليمن ببدن النبي ﷺ فوجد فاطمة ممن حل ولبست (ثيابا صبيغا (١٣) واكتحلت، فانكر ذلك عليها فقالت: ابي امرني بهذا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [جـ، ص]: (أنجز وعده)، وفي [ز]: (نجز وعده).
(٣) في [أ، ن، ز]: (ثم).
(٤) في [أ، ز]: (بين).
(٥) سقط من: [جـ، ص].
(٦) سقط من: [أ، جـ، ص، ز، ن].
(٧) سقط من: [أ، جـ، ص، ز، ن].
(٨) في [ب، ف]: (طوافه) وفي مسلم (طواف).
(٩) في [جـ]: (عمل).
(١٠) في [ن، ز]: (عن).
(١١) سقط من: [أ، جـ، ص، ز، ن].
(١٢) في [جـ]: (أم لأبد)، وفي [أ، ن]: (أولا بدٍ أبدٍ).
(١٣) في [أ، ز]: (ثياب صبغًا)، وفي [جـ، ص]: (ثيابًا صبغًا).
0
پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکن (حجر اسود) کی طرف لوٹے اور اس کا استلام فرمایا، پھر دروازے سے صفا کی طرف نکلے، جب صفا کے قریب ہوئے تو { اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآئِرِ اللّٰہِ } تلاوت فرمائی (اور فرمایا کہ) میں اس سے ابتداء کرتا ہوں جس سے اللہ تعالیٰ نے ابتداء کی، پس آپ نے صفا سے ابتداء کی اور اس پر چڑھے یہاں تک کہ بیت اللہ کو دیکھ لیا، پھر بیت اللہ کی طرف رخ کیا اور اللہ کی توحید اور بڑائی بیان کی اور فرمایا: لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ، أَنْجَزَ وَعدَہُ، وَنَصَرَ عَبْدَہُ، وَہَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَہُ، پھر اس کے درمیان دعا فرمائی، اور اسی طرح تین مرتبہ کہا۔ پھر مروہ کی طرف اترے یہاں تک کہ جب آپ کے قدم وادی کے نشیب میں پہنچے تو آپ نے دوڑ لگائی، اور جب ہم اوپر چڑھنے لگے تو آپ عام رفتار سے چلے، یہاں تک کہ مروہ پر آئے اور مروہ پر بھی وہی کیا جو صفا پر کیا تھا، یہاں تک کہ جب مروہ پر آخری چکر تھا تو فرمایا: اگر مجھے اپنے معاملے کا پہلے سے وہ علم ہوتا جو بعد میں ہوا تو میں قربانی کا جانور ساتھ نہ لاتا اور اس (احرام) کو عمرہ بنا دیتا، پس تم میں سے جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہیں وہ احرام کھول دے اور اسے عمرہ بنا لے۔ اس پر حضرت سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ ہمارے اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں ڈالیں اور دو مرتبہ فرمایا: عمرہ حج میں داخل ہوگیا، نہیں بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ یمن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قربانی کے اونٹ لے کر آئے تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ان لوگوں میں پایا جنہوں نے احرام کھول دیا تھا، انھوں نے رنگے ہوئے کپڑے پہن رکھے تھے اور سرمہ لگایا ہوا تھا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان پر اعتراض کیا تو انھوں نے فرمایا: میرے والد نے مجھے اس کا حکم دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15341]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15341، ترقيم محمد عوامة ---)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 15341 in Urdu