🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. من أجازه بغير ولي ولم يفرق
جن حضرات کے نزدیک بغیر ولی کے نکاح کی صورت میں میاں بیوی میں جدائی نہیںکرائی جائے گی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16197 ترقیم الشثری: -- 16698
١٦٦٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن إدريس عن الشيباني عن امه (عن) (١) (بحرية) (٢) بنت هاني (قالت) (٣) : تزوجت القعقاع بن (شور) (٤) فسالني وجعل لي مذهبا من (جوهر) (٥) على ان يبيت عندي ليلة فبات، فوضعت له تورا فيه خلوق فاصبح وهو متضمخ بالخلوق، فقال (لي) (٦) : (فضحتني) (٧) (فقالت) (٨) له: مثلي يكون (سرا) (٩) ؟ فجاء ابي من الاعراب، فاستعدى عليه عليا، فقال علي للقعقاع: ادخلت؟، (فقال) (١٠) : نعم؟، فاجاز النكاح (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك، هـ]. وقد سقطت عن أمه من سنن البيهقي ٧/ ١١٢، وسنن الدارقطني ٣/ ٣٢٣.
(٢) في [أ، س، ط، هـ]: (بحيرة) وهكذا وردت في المنفردات ص ١٨٦، وطلبة الطلبة ١/ ١٣٨، والمغرب ١/ ٥٧، ووردت (بحرية) في سنن الدارقطني والبيهقي وطبقات ابن سعد ٣/ ١٢٧ و ٥/ ١٨، وتاريخ دمشق ٦٩/ ٦٣ والمبسوط ٥/ ١٠٧.
(٣) في [س، هـ]: (قال).
(٤) في [جـ، هـ]: (ثور).
(٥) في [أ، ب]: (جوير)، وكذا في [جـ، ط].
(٦) في [س]: (له).
(٧) في [ب]: (تصحبني).
(٨) في [هـ]: (فقلت).
(٩) في [هـ]: (شرًا).
(١٠) كذا في [س، هـ]، وفي [أ، ب، جـ، ز، ط، ك]: (قال).
(١١) مجهول؛ لجهالة بحرية وأم الشيباني.

حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن إدريس، عن الشيباني، عن امه بحيرة بنت هانئ، قالت: " تزوجت القعقاع بن شور، فسالني وجعل لي مذهبا من جوهر على ان يبيت عندي ليلة فبات , فوضعت له تورا فيه خلوق فاصبح وهو متضمخ بالخلوق , فقال لي: فضحتني , فقلت له: مثلي يكون سرا؟ فجاء ابي من الاعراب فاستعدى عليه عليا , فقال علي للقعقاع: ادخلت؟ فقال: نعم , فاجاز النكاح"
حضرت بحریہ بنت ہانیء فرماتی ہیں کہ میں نے قعقاع بن شور سے شادی کی۔ انہوں نے مجھے سونے کا زیور دیا کہ وہ میرے پاس ایک رات گذاریں۔ چناچہ انہوں نے میرے گھر رات گذاری۔ میں نے خلوق کا ایک برتن ان کے پاس رکھا۔ صبح ان کے کپڑوں پرخلوق خوشبو لگی ہوئی تھی۔ انہوں نے مجھے کہا کہ تم نے اس خوشبو کی وجہ سے میری رسوائی کا سامان کردیا کہ اب اس شادی کا سب کو پتہ چل جائے گا۔ میں نے کہا کہ کیا مجھ جیسی عورت کا نکاح چھپا کر ہوسکتا ہے؟ پھر میرے دیہاتی والد آئے اور قعقاع بن شور کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قعقاع سے کہا کہ کیا تم نے اپنی بیوی سے دخول کیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ ہاں۔ اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نکاح کو جائز قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16698]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16698، ترقيم محمد عوامة 16197)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 16698 in Urdu