الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
132. في الرجل يتزوج المرأة فيفجر قبل أن يدخل بها
اس آدمی کا کیا حکم ہے جس کا کسی عورت سے نکاح ہو لیکن وہ اپنی بیوی کے ساتھ شرعی ملاقات سے پہلے کہیں زنا کربیٹھے؟
ترقیم عوامۃ: 17155 ترقیم الشثری: -- 17730
١٧٧٣٠ - حدثنا جرير عن الشيباني عن الشعبي قال: هي امراته يقام (عليها) (١) الحد، إن شاء طلق وإن شاء امسك، كما انه لو فجر لم تنزع عنه امراته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، هـ]: (عليه).
حدثنا جرير، عن الشيباني، عن الشعبي، قال: " هي امراته يقام عليه الحد , إن شاء طلق وإن شاء امسك، كما انه لو فجر لم تنزع عنه امراته"
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایسی صورت میں وہ عورت اسی کی بیوی رہے گی اس پر حد جاری ہوگی۔ اگر وہ چاہے تو اسے طلاق دے دے اور اگر چاہے تو روک کر رکھے۔ یہ اسی طرح ہے کہ زنا کرنے والے شخص سے اس کی بیوی دور نہیں کی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17730]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17730، ترقيم محمد عوامة 17155)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 17730 in Urdu