الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
42. ما قالوا في قتل الحيات والرخصة فيه؟
سانپوں کو مارنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 20276 ترقیم الشثری: -- 21094
٢١٠٩٤ - حدثنا عبيد الله عن (ابن) (١) ابي ليلى عن (ثابت البناني) (٢) قال: قال عبد الرحمن بن ابي ليلى: قال ابو ليلى: جاء رجل إلى (٣) النبي ﷺ فساله (عن) (٤) الحيات في البيوت فقال:"إن رايتموهن في مساكنكم فقولوا لهن ننشدكم بالعهد الذي اخذ عليكم (نوح، ننشدكم بالعهد الذي اخذ عليكم) (٥) سليمان بن داود ان ⦗٢٢٤⦘ (لا) (٦) (تؤذوننا) (٧) فإن (رايتم) (٨) منهن شيئا فاقتلوهن" (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [ز، ط، ك].
(٢) في [س]: (ثانت الباني).
(٣) في [ز]: زيادة (أبي).
(٤) في [ط]: (في).
(٥) سقط من: [س، هـ].
(٦) سقطت من: [جـ].
(٧) في [جـ]: (تؤذونا).
(٨) في [س]: (رأيتهم).
(٩) ضعيف؛ ابن أبي ليلى هو محمد ضعيف، أخرجه النسائي في الكبرى (١٠٨٠٤)، وأبو داود (٥٢٦٠)، والترمذي (١٤٨٥)، والطبراني (٦٤٢٩)، وابن عبد البر في التمهيد (١٦/ ٢٦٤)، والمزي (٢١/ ١٦٩).
حضرت ابو لیلیٰ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے گھروں میں سانپوں کے بارے میں سوال کیا۔ آپ نے فرمایا کہ اگر تم انہیں اپنے گھروں میں دیکھو تو ان سے کہو کہ ہم تمہیں حضرت نوح سے کیا ہوا تمہارا وعدہ یاد دلاتے ہیں، ہم تمہیں حضرت سلیمان بن داود سے کیا ہو اتمہارا وعدہ یاد دلاتے ہیں کہ تم ہمیں تکلیف نہ دو۔ پھر بھی اگر تم ان میں سے کسی کو دیکھو تو اسے مار ڈالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21094]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21094، ترقيم محمد عوامة 20276)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 21094 in Urdu