🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
147. في الرجل يشتري النخل ثم يبيعه قبل أن يصرمه
کوئی شخص کھجور کا درخت خریدے پھر پھل کاٹنے سے قبل آگے فروخت کردے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21598 ترقیم الشثری: -- 22503
٢٢٥٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن ثعلبة بن (ابي) (١) ⦗١١⦘ الفرات الانصاري قال: (بعت) (٢) قوما ثوبا وارتهنت منهم رهنا إلى اجل، فلما حل الاجل اشتريت منهم نخلا (بمالي) (٣) عليهم (فقبضته) (٤) ويبسته في رؤوس النخل، فوقع (منه) (٥) (عزق) (٦) فاخذته ثم (جاؤوني) (٧) الذين باعونيه، فرغبوا إلي في (التمر) (٨) فبعته منهم إلى اجل، فاكثر الناس في ذلك فسالت سالما وقصصت عليه القصة، فقال: كان في نفسك ان تبيعه منهم؟ (قلت) (٩) : لا والله ولا خطر على قلبي، فقال: لا باس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ]، وثبتت في باقي النسخ، والذي في كتب التراجم حذفها.
انظر: التاريخ الكبير ٢/ ١٧٥، الجرح والتعديل ٢/ ٤٦٤ و ٩/ ٢١٠، الثقات لابن حبان (٧٨)، ميزان الاعتدال ٨/ ٦٨، لسان الميزان ٢/ ٨٢، ذيل الميزان ١/ ٦٨، الإصابة ٤/ ٢٨٥، التحفة اللطيفة ١/ ٢٣١.
(٢) في [هـ]: (بعثت).
(٣) في [جـ]: (مالي).
(٤) في [ح]: (فقبضه).
(٥) في [هـ]: (منهم).
(٦) في [ح، هـ]: (عرق).
(٧) في [هـ]: (جاءني).
(٨) في [س]: (الثمر).
(٩) في [هـ]: (فقلت)، وفي [أ، ح، ز، ط]: (فقال).

حضرت ثعلبہ بن ابی فرات انصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک قوم کے لوگوں کو کپڑا فروخت کیا اور ان سے ایک خاص مدت کے لئے کوئی چیز رہن رکھوا لی، جب مقررہ مدت مکمل ہوگئی تو ان کے ذمہ اپنے مال کے بدلے میں ان سے کھجور کے درخت خرید لئے، اور ان پر قبضہ کرلیا اور اس کے پھل کو درخت پر ہی سکھایا، پھر اس میں سے کچھ خوشے گر گئے تو میں نے ان کو اٹھا لیا، پھر جن لوگوں نے مجھے فروخت کیا تھا وہ میرے پاس آئے اور اس پھل کی طرف رغبت کرنے لگے، میں نے وہ پھل ان کو ایک مقررہ مدت کے لئے فروخت کردیا، اس بارے میں لوگوں نے بہت سی باتیں کیں تو میں نے حضرت سالم رحمہ اللہ سے اس کے متعلق دریافت کیا اور ان کو یہ سارا قصہ سنایا۔ آپ نے فرمایا کہ کیا تمہارے دل میں تھا کہ میں دوبارہ انہی کو فروخت کروں گا؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں خدا کی قسم میرے دل میں یہ خیال بھی نہ گذرا تھا، آپ نے فرمایا پھر کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22503]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22503، ترقيم محمد عوامة 21598)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 22503 in Urdu