الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
167. في الرجل يكاتب (مدبره) ثم يموت وعليه من (مكاتبته) شيء
ایک شخص اپنے مدبر (غلمان یا برائیں) کے ساتھ مکاتبہ (معاہدہ) کرتا ہے، پھر وہ مر جاتا ہے اور اس کے مکاتبہ میں کچھ بقایا (ادائیگی) باقی ہے
ترقیم عوامۃ: 21774 ترقیم الشثری: -- 22693
٢٢٦٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن ابي حمزة السكري عن يزيد النحوي عن مجاهد عن ابي هريرة قال: دبرت امراة من قريش غلاما لها ثم ارادت ان (تكاتبه) (١) ، فكتب الرسول إلى ابي هريرة فقال:" (كاتبه) (٢) ، فإن ادى مكاتبته فذاك. وإن حدث (بك) (٣) حدث عتق"، قال: واراه ما كان عليه (له) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (تكابنه).
(٢) في [هـ]: (كاتبيه).
(٣) في [أ، ح، هـ]: (به).
(٤) في [هـ]: (لها)، وزاد: (من كتابته شيء).
(٥) صحيح؛ أخرجه البيهقي ١٠/ ٣١٤.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قریش کی ایک عورت نے اپنے غلام کو مدبر بنایا، پھر اس نے اسے مکاتب بنانا چاہا، تو قاصد نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو لکھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو مکاتب بنا لو، پھر اگر وہ اپنا بدل کتابت ادا کر دے تو ٹھیک ہے، اور اگر تمہیں کوئی حادثہ پیش آجائے (یعنی تمہارا انتقال ہوجائے) تو وہ آزاد ہوجائے گا۔ راوی فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ جو کچھ اس کے ذمہ باقی ہوگا وہ اسی کا ہوگا۔ (بیہقی 314) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22693]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22693، ترقيم محمد عوامة 21774)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 22693 in Urdu