الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
516. في القوم يكونون في الدار حينا فيجيء أناس يدعونها
کچھ لوگ ایک زمانے تک مکان میں رہائش پذیر رہے، پھر کچھ لوگ آئے اور اُس مکان پر دعویٰ کر دیں کہ وہ اُن کا ہے
ترقیم عوامۃ: 23600 ترقیم الشثری: -- 24666
٢٤٦٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث (قال) (١) : إذا كانت الدار (خطة) (٢) ، فاراد القوم (٣) ان يقتسموها، فإنها تقسم على الميراث: ميراث الميت صاحب (الخطة) (٤) ، (فإن) (٥) ادعى إنسان من الورثة او غيرهم دعوى فوق ما يصيبه من الميراث فعليه البينة فيما ادعى: ان فلانا او انه تصدق عليه او ⦗١٦⦘ وهب لي او باعني بكذا وكذا، (فإن) (٦) (طلبت) (٧) امراة او زوج كان لبعض بني الميت (فإنه) (٨) يكلف البينة على ان فلانا ورث فلانا، او فلانة (ورثت) (٩) فلانا، او مات صاحب الخطة قبلها او هي قبلة فورثته، فإنه ياخذ بحقه، وإن كان رجل من ولد صاحب (الخطة) (١٠) يدعي فيها، وينكر الذين في ايديهم نصيبه، فعلى المدعي البينة ان فلانا مات قبل فلان، (وورثه فلان) (١١) ، وورثته انا بعد، وإذا اقر الورثة انه قد (كان) (١٢) لصاحب (الدار) (١٣) امراة، وادعى اهلها نصيبها، فهو ثابت عليهم، وإن قالوا: قد (كان) (١٤) طلقها قبل الموت فالبينة عليهم انه قد كان طلقها، وإلا فقد وجب الميراث لها، وإذا كانت الدار (شراء) (١٥) وهي في يد قوم (فهي) (١٦) (للذي) (١٧) في ايديهم، فإن (ادعاه) (١٨) إنسان (فيها) (١٩) فعليه البينة ان له فيها حقا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ح، ط]: (حطه).
(٣) في [ز]: زيادة (القوم القوم).
(٤) في [أ، ح، ط]: (الحطة).
(٥) في [هـ]: (فإذا).
(٦) في [جـ، ز]: (وإن).
(٧) في [ز]: (طلب).
(٨) في [هـ]: (كأنه).
(٩) في [ط]: (ورث)، وفي [أ، ح]: (ورثة).
(١٠) في [أ، ح، ط]: (الحطة).
(١١) سقط من: [جـ].
(١٢) في [ز، جـ]: (كانت).
(١٣) سقط من: [جـ].
(١٤) سقط من: [ط].
(١٥) في [جـ، ز]: (شرا).
(١٦) سقط من: [ط].
(١٧) في [ط]: (الذي).
(١٨) في [أ، ح]: (ادعا)، وفي [جـ، ز]: (ادعى).
(١٩) سقط من: [جـ].
حضرت حارث سے مروی ہے کہ جب گھر کسی ایک آدمی کا مخصوص قطعہ زمین (خطہ) ہو اور لوگ اس کو تقسیم کرنا چاہیں تو وہ میراث کے مطابق تقسیم ہوگا، یعنی صاحب الخطۃ میت کی میراث کے مطابق۔ پھر اگر ورثاء میں سے یا ان کے علاوہ کوئی شخص میراث میں ملنے والے حصے سے زیادہ کا دعویٰ کرے تو اس پر اپنے دعوے کے گواہ لانا لازم ہے کہ فلاں نے اس پر صدقہ کیا ہے یا مجھے ہبہ کیا ہے یا مجھے اتنے میں فروخت کیا ہے۔ اور اگر میت کی اولاد میں سے کسی کی بیوی یا شوہر مطالبہ کرے تو اس کو اس بات پر گواہی کا مکلف بنایا جائے گا کہ فلاں شخص فلاں کا وارث بنا ہے یا فلاں خاتون فلاں کی وارث بنی ہے، یا صاحب الخطۃ اس خاتون سے پہلے فوت ہوا تھا یا وہ اس سے پہلے اور اسی کے مطابق وراثت منتقل ہوئی، تو پھر وہ اپنا حق وصول کرے گا۔ اور اگر صاحب الخطۃ کی اولاد میں سے کوئی شخص اس میں دعویٰ کرے اور جن کے قبضے میں وہ ہے وہ اس کے حصے کا انکار کریں تو مدعی کے ذمہ اس بات پر گواہی ہے کہ فلاں فلاں سے پہلے فوت ہوگیا تھا اور فلاں اس کا وارث بنا تھا، اور اس کے بعد میں اس کا وارث بنا ہوں۔ اور اگر ورثاء اس بات کا اقرار کرلیں کہ گھر کے مالک کی ایک بیوی تھی اور اس خاتون کے گھر والے اس کے حصے کا دعویٰ کریں تو وہ ان پر ثابت ہوگا، اور اگر وہ یوں کہیں کہ اس نے موت سے قبل اس کو طلاق دے دی تھی تو پھر ان پر اس بات کی گواہی لازم ہے کہ وہ اس کو طلاق دے چکا تھا، وگرنہ اس خاتون کے لئے میراث لازم ہوجائے گی۔ اور اگر گھر خریدا ہوا ہو اور وہ کچھ لوگوں کے قبضہ میں ہو تو وہ انہی کا ہوگا جن کے قبضہ میں وہ ہے، اور اگر کوئی شخص اس میں دعویٰ کرے تو پھر اس کے ذمہ اس بات پر گواہی لازم ہے کہ اس کا اس میں حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24666]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24666، ترقيم محمد عوامة 23600)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 24666 in Urdu