🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
167. ما جاء في القسامة
ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29630
٢٩٦٣٠ - وقال سليمان بن يسار: القسامة (حق) (١) قضى بها رسول الله ﷺ (٢) بينما الانصار عند رسول الله ﷺ (إذ) (٣) خرج رجل منهم، ثم خرجوا من عند رسول الله ﷺ، فإذا هم بصاحبهم (يتشحط) (٤) في دمه، فرجعوا إلى رسول الله ﷺ فقالوا: قتلتنا اليهود -وسموا رجلا منهم ولم تكن (لهم) (٥) بينة-، فقال لهم رسول الله ﷺ:"شاهدان من غيركم حتى ادفعه اليكم برمته"، (فلم تكن لهم بينة فقال: ("استحقوا بخمسين قسامة ادفعه اليكم برمته") (٦) ، (فقالوا) (٧) : يا رسول الله إنا نكره ان نحلف على غيب، فاراد نبي الله ﷺ ان ياخذ قسامة اليهود بخمسين منهم، فقالت الانصار: يا رسول الله إن اليهود لا يبالون الحلف، (متى) (٨) (ما) (٩) نقبل هذا منهم ياتون على آخرنا، فوداه رسول الله ﷺ من عنده (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في (ط): (حتى).
(٢) في [ط]: زيادة (بينهما).
(٣) في [ب]: (إذا).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) في [جـ، ك، م]: زيادة (لهم).
(٦) سقط ما بين القوسين من: [أ، ط، هـ].
(٧) في [ط]: (فقال).
(٨) في [ك]: (منا).
(٩) في [م]: (م).
(١٠) مرسل؛ سليمان بن يسار تابعي، أخرجه البيهقي في المعرفة (١٦٣٧١)، وقد أخرجه مسلم (١٦٧٠) من حديث سليمان عن رجل من الأنصار، وهكذا أخرجه أحمد (١٦٦٤٩).

حضرت سلیمان بن یسار نے فرمایا: قسامت برحق ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا فیصلہ فرمایا اس درمیان کہ انصار کے لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ان میں سے ایک آدمی چلا گیا پھر وہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے چلے گئے پس ان لوگوں نے اپنے ساتھی کو خون میں لت پت پایا۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس لوٹے اور کہنے لگے، یہود نے ہمیں مار دیا اور انہوں نے یہود میں سے ایک آدمی کا نام لیا حالانکہ ان کے پاس شہادت نہیں تھی پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: تمہارے علاوہ دو گواہ گواہی دے دیں تو میں اس شخص کو مکمل تمہارے حوالہ کردوں گا پس ان کے پاس شہادت نہیں تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم پچاس قسموں کے ذریعہ حقدار بن جاؤ۔ میں اس شخص کو مکمل تمہارے حوالے کردوں گا، ان لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم ناپسند کرتے ہیں کہ ان دیکھی بات پر قسم اٹھائیں پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہود کے پچاس افراد سے قسم لینے کا ارادہ کیا۔ تو انصار کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہود قسم کی پروا نہیں کرتے جب بھی ہم ان سے یہ بات قبول کریں گے تو وہ ہمارے آخری آدمی تک کو ختم کردیں گے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پاس سے اس کی دیت ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29630]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29630، ترقيم محمد عوامة ---)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29630 in Urdu