🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. في أم وأخت لأب وأم وجد
شوہر، ماں، بہن اور دادا کے مسئلے کے بیان میں، اس مسئلے کو ”اکدریّہ‘‘ کہا جاتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33351
٣٣٣٥١ - وعن سفيان عمن سمع الشعبي قال في ام واخت لاب وام وجد: ان زيد بن ثابت قال: من تسعة اسهم: للام ثلاثة، وللجد اربعة، وللاخت سهمان، وان عليا قال: للاخت النصف ثلاثة، وللام الثلث سهمان، وما بقي فللجد وهو سهم، وقال ابن مسعود: للاخت النصف ثلاثة، وللام السدس سهم، وما بقي فللجد وهو سهمان، وقال عثمان: اثلاثا: ثلث للام، وثلث للاخت، وثلث للجد، وقال ابن عباس: للام الثلث، وما بقي فللجد (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي عن الشعبي.
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے ماں، حقیقی بہن اور دادا کے مسئلے کے بارے میں فرمایا کہ ان کا مسئلہ نو حصّوں سے نکلے گا، تین حصّے ماں کے لئے، چار حصّے دادا کے لئے، اور دو حصّے بہن کے لئے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نصف مال بہن کے لئے یعنی کل مال کے تین حصّے، اور ماں کے لئے دو حصّے یعنی ایک تہائی مال، اور باقی مال یعنی ایک حصّہ دادا کے لئے ہوگا، اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بہن کے لئے نصف مال یعنی تین حصّے، اور ماں کے لئے چھٹا حصّہ یعنی ایک حصّہ، اور باقی مال داد ا کے لئے یعنی دو حصّے ہوں گے، اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال کو تین حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا، ایک تہائی ماں کے لئے، ایک تہائی بہن کے لئے اور ایک تہائی دادا کے لئے، اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا ایک تہائی مال ماں کے لئے اور باقی مال دادا کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33351]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33351، ترقيم محمد عوامة ---)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33351 in Urdu