مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
61. في الجدة ما لها من الميراث
دادی کی میراث کا بیان
ترقیم عوامۃ: 31922 ترقیم الشثری: -- 33394
٣٣٣٩٤ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن قبيصة قال: جاءت الجدة بالام (او) (١) ابن الابن بعد رسول الله ﷺ إلى ابي بكر فقالت: إن ابن ابني او ابن ابنتي مات، وقد اخبرت ان لي حقا، فقال ابو بكر: ما اجد لك في كتاب الله من حق، وما سمعت فيك شيئا من رسول الله ﷺ وساسال الناس، قال: فشهد المغيرة بن شعبة ان النبي ﷺ (اعطاها) (٢) السدس، فقال: من يشهد معك؟ قال: محمد بن ⦗٣٢١⦘ مسلمة، فشهد (فاعطاها) (٣) السدس، وجاءت الجدة التي تخالفها إلى عمر فاعطاها السدس، (فقال) (٤) : إذا اجتمعتما فهو بينكما (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، م، هـ]: (و).
(٢) في [ب]: (أعطاه).
(٣) في [ب]: (أعطاه).
(٤) في [م]: (وقال).
(٥) منقطع؛ قبيصة لا يروي عن أبي بكر، أخرجه أحمد (١٧٩٧٦)، وأبو داود (٢٨٩٤)، والترمذي (٢١٠١)، وابن ماجه (٢٧٢٤)، والنسائي في الكبرى (٦٣٣٩)، وابن حبان (٦٥٣١)، والحاكم ٤/ ٣٣٨، والطبراني ١٩/ (٥١٠)، وابن عبد البر في التمهيد ١١/ ٩٦، وسعيد بن منصور (٨٠)، وأبو يعلى (١١٩)، وابن الجارود (٩٥٩)، والبيهقي ٦/ ٢٣٤، والبغوي (٢٢٢١)، والمزي ١٩/ ٣٣٨.
حضرت قبیصہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ایک جدّہ، ماں کی طرف سے یا پوتے کی طرف سے، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ میرا پوتا یا میرا نواسا فوت ہوگیا ہے، اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ میرا بھی اس کے مال میں حق ہے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تیرے لئے کتاب اللہ میں کوئی حق نہیں پاتا، اور میں نے تمہارے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی کوئی بات نہیں سنی، اور میں لوگوں سے پوچھوں گا، راوی کہتے ہیں کہ پھر حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے یہ گواہی دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جدّہ کو مال کا چھٹا حصّہ عنایت فرمایا ہے، آپ نے فرمایا کہ تمہارے ساتھ اس پر کون گواہی دے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ محمد بن مسلمہ، چناچہ محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے گواہی دی تو آپ نے اس کو چھٹا حصّہ عنایت فرمایا، اور پھر دوسری جانب کی جدّہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی، آپ نے اس کو مال کا چھٹا حصّہ دیا اور فرمایا جب تم جمع ہو جاؤ تو یہ مال تمہارے درمیان تقسیم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33394]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33394، ترقيم محمد عوامة 31922)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33394 in Urdu