مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
19. ما قالوا: في المجوس (أيفرق) بينهم وبين المحرم منهم
جن لوگوں نے مجوس کے بارے میں یوں کہا کہ ان کے اور ان کے محرم کے درمیان تفریق کر دی جائے گی؟
ترقیم عوامۃ: 33320 ترقیم الشثری: -- 34839
٣٤٨٣٩ - حدثنا ابن عيينة عن (عمرو) (١) بن دينار انه سمع بجالة يحدث عمرو ابن اوس وابا الشعثاء قال: كنت كاتبا لجزء بن معاوية، فاتانا كتاب عمر ان اقتلوا كل ساحر وساحرة، وفرقوا بين كل ذي محرم من المجوس، وانههم عن الزمزمة (٢) فقتلنا ثلاث سواحر، وجعلنا نفرق بين المرء وبين حريمه في كتاب الله (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (عمار).
(٢) أي: الكلام الخفي.
(٣) صحيح.
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت بجالہ رحمہ اللہ عمرو بن اوس اور ابو الشعشاء کو بیان فرما رہے تھے کہ میں حضرت جزء بن معاویہ رحمہ اللہ کا کاتب تھا۔ تو ہمارے پاس حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا خط آیا کہ تم ہر جادوگر اور جادوگرنی کو قتل کردو۔ اور مجوسیوں میں ہر ذی محرم کے درمیان تفریق کردو، اور ان کو کھانے کے دوران بات کرنے سے روک دو۔ حضرت بجالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے تین جادوگروں کو قتل کیا، اور ہم نے ایک شخص اور اس کی بیوی کے درمیان کتاب اللہ کے مطابق تفریق کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34839]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34839، ترقيم محمد عوامة 33320)
1 .....
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34839 in Urdu