🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. ما قالوا: في قسمة ما يفتح من الأرض، وكيف كان؟
زمین کا جو حصہ فتح ہو جائے ا س کو تقسیم کرنے کا بیان اور یہ تقسیم کیسے ہو گی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33652 ترقیم الشثری: -- 35191
٣٥١٩١ - حدثنا عفان قال: ثنا عبد الواحد قال: ثنا ابو (طلق) (١) قال: (حدثنا) (٢) ابو حنظلة بن نعيم ان سعدا كتب إلى عمر: انا اخذنا ارضا لم يقاتلنا اهلها، قال: فكتب إليه عمر إن شئتم ان تقسموها بينكم فاقسموها، وإن شئتم ان تدعوها فيعمرها اهلها ومن دخل فيكم بعد كان له فيها نصيب، فإني اخاف ان تشاحوا (فيها) (٣) وفي (شربها) (٤) فيقتل بعضكم بعضا، فكتب إليه سعد: ان المسلمين قد اجمعوا على ان رايهم لرايك (تبع) (٥) ، فكتب إليه: ان يردوا الرقيق (إلا) (٦) امراة حملت من رجل من المسلمين (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (بكر)، وقد أخرجه الأثرم كما في الاستخراج لأحكام الخراج ص ٢٣، وأبو طلق هو عدي بن حنظلة، انظر: التاريخ الكبير ٧/ ٤٥، والكنى للدولابي ١/ ٣٢٢.
(٢) في [هـ]: (كتب).
(٣) في [ط، هـ]: (منها).
(٤) في [أ، ب]: (شريها).
(٥) في (أ، ب): (تبعًا).
(٦) في [أ، جـ، ط، هـ]: (إلى).
(٧) مجهول؛ لجهالة أبي حنظلة، وأبي طلق.

حضرت ابو حنظلہ بن نعیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد رحمہ اللہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طر ف خط لکھا کہ ہم نے ایک علاقہ پر بغیر قتال کے قبضہ کرلیا ہے۔ اب ہم کیا کریں؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو خط کا جواب لکھا: اگر تم لوگ اس علاقہ کو اپنے درمیان تقسیم کر نا چاہو تو اس کو تقسیم کرلو اور اگر تم چاہو تو اس علاقہ کو چھوڑ دو اس کے مکین ہی اس کو آباد کرلیں گے۔ اور جو شخص تمہارے میں داخل ہوگا اس علاقہ میں اس کو حصہ مل جانے کے بعد تو مجھے خوف ہے کہ تم لوگ اس معاملہ میں اور پانی کی باری میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرو گے۔ پھر تم میں سے بعض بعض کو قتل کردیں گے۔ حضرت سعد رحمہ اللہ نے آپ رضی اللہ عنہ کو خط لکھا اور فرمایا: بلاشبہ تمام مسلمانوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ان کی رائے آپ رضی اللہ عنہ کی رائے کے تابع ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو پھر خط لکھا اور فرمایا: کہ یہ لوگ غلاموں کو ان کی عورتوں کی طرف واپس لوٹا دیں چاہے وہ مسلمانوں میں کسی آدمی سے حاملہ ہوچکی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35191]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35191، ترقيم محمد عوامة 33652)

 1 .....
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35191 in Urdu