🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. من جعل السلب للقاتل
جو شخص مقتول کا چھینا ہوا مال قاتل کا حق قرار دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33762 ترقیم الشثری: -- 35301
٣٥٣٠١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن عبد الله بن ابي بكر قال: حدثت عن ابي قتادة الانصاري انه قال: قال رسول الله ﷺ:"من قتل قتيلا فله سلبه"، قال: فقلت: يا رسول الله، قد قتلت قتيلا (ذا سلب) (١) ثم (اجهضني) (٢) عنه القتال فما ادري من سلبه، قال رجل من اهل مكة: صدق يا رسول الله، قد قتل قتيلا فسلبته فارضه عني، قال ابو بكر: لا والله لا تفعل، تنطلق إلى (اسد) (٣) ⦗٣٦٥⦘ (من) (٤) اسد الله (٥) يقاتل عنه تقاسمه؟ فقال رسول الله قول:"صدق، ادفع إليه سلبه" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (أجهضتني).
(٣) في [أ، ب]: (أسيد).
(٤) في [ب]: (عن).
(٥) في [أ، ب]: زيادة (تعالى).
(٦) منقطع؛ عبد اللَّه بن أبي بكر لم يرو عن أبي قتادة، أخرجه أحمد (٢٢٦٠٧)، وابن هشام في السيرة ٤/ ٩٠، وأصله عند البخاري (٣١٤٢)، ومسلم (١٧٥١).

حضرت ابو قتادہ انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی کو قتل کرے گا تو اس مقتول کا مال قاتل کا ہوگا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! میں نے ایک بہت سامان والے شخص کو قتل کیا تھا پھر لڑائی نے مجھے اس سے مشغول کردیا۔ میں نہیں جانتا کہ کس نے اس کا سامان اتار لیا؟ مکہ کا ایک شخص کہنے لگا۔ اے اللہ کے رسول 5! اس نے سچ کہا: تحقیق اس نے ایک شخص کو قتل کیا تھا پس میں نے اس کا سامان اتار لیا اب آپ رضی اللہ عنہ اس کو میری طرف سے خوش کردیں۔ حضر ت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا نہیں کریں گے۔ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے شیروں میں سے ایک شیر کا مال دوسروں میں تقسیم فرما دیں گے؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوبکر نے سچ کہا: تم اس کا سامان اسے دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35301]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35301، ترقيم محمد عوامة 33762)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35301 in Urdu