🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. من نهى عن التحريق بالنار
جو آگ کے ساتھ جلانے سے روکے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33817 ترقیم الشثری: -- 35357
٣٥٣٥٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: بعث النبي ﷺ سوية فطلبوا رجلا فصعد شجرة فاحرقوها بالنار. فلما قدموا على النبي ﷺ اخبروه بذلك، فتغير وجه رسول الله ﷺ وقال:"إني لم ابعث اعذب بعذاب الله، إنما بعثت بضرب الرقاب وشد الوثاق" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ القاسم تابعي، أخرجه ابن جرير في التفسير ٩/ ١٩٨.
حضرت قاسم بن عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر روانہ فرمایا: پس انہوں نے کسی آدمی کو تلاش کیا تو وہ درخت پر چڑھ گیا پس انہوں نے اس درخت کو آگ سے جلا ڈالا جب یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس آئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی خبر دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہر ہ متغیر ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک مجھے اس لیے نہیں بھیجا گیا کہ میں اللہ کے عذاب کے طریقے پر عذاب دوں۔ بیشک مجھے بھیجا گیا ہے گردنیں مارنے کے لیے اور مضبوطی سے باندھنے کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35357]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35357، ترقيم محمد عوامة 33817)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35357 in Urdu