مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
118. من كان لا يقتل الأسير وكره ذلك
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قیدیوں کو قتل نہیں کیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 33946 ترقیم الشثری: -- 35490
٣٥٤٩٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن (خليد) (١) بن جعفر عن الحسن ان الحجاج اتي باسير فقال لعبد الله بن عمر: قم فاقتله، فقال ابن عمر: (ما بهذا) (٢) امرنا، يقول الله: ﴿حتى إذا اثخنتموهم فشدوا الوثاق فإما منا بعد وإما فداء﴾ (٣) [محمد: ٤] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (خالد).
(٢) في [أ، ب]: (ما هذا).
(٣) صحيح.
حضرت حسن سے مروی ہے کہ حجاج کے پاس قیدی لایا گیا حجاج نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا کھڑے ہوجاؤ اور اس کو قتل کردو، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: ہمیں کس چیز کا حکم دیا گیا؟ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ: { حَتَّی إِذَا أَثْخَنْتُمُوہُمْ فَشُدُّوا الْوَثَاقَ فَإِمَّا مَنًّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَائً }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35490]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35490، ترقيم محمد عوامة 33946)
1 .....
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35490 in Urdu