Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی باتیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35375 ترقیم الشثری: -- 36951
٣٦٩٥١ - (حدثنا جرير بن عبد الحميد عن عبد العزيز بن رفيع عن ابي ثمامة قال) (١): (قال) (٢) الحواريون: يا عيسى ما الإخلاص لله؟ قال: ان يعمل الرجل العمل لا يحب ان (يحمده) (٣) عليه احد من الناس، والمناصح لله الذي يبدا بحق الله قبل حق الناس، (يؤثر حق الله على حق الناس) (٤)، وإذا عرض امران: احدهما للدنيا، والآخر للآخرة، بدا بامر الآخرة قبل (امر) (٥) (الدنيا) (٦).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [ع]: (فقال).
(٣) في [أ، ب]: (يحمد).
(٤) سقط من: [ع]، وفي [جـ]: (فمؤثر).
(٥) سقط من: [ع].
(٦) في [أ]: (الدنى).

حضرت ابو ثمامہ کہتے ہیں: (عیسیٰ علیہ السلام کے) انصار نے عرض کیا: اے عیسیٰ (علیہ السلام) اللہ تعالیٰ کے لئے کسی چیز کو خالص کردینے کا کیا مطلب ہے؟ آپ نے فرمایا: آدمی کا اس حالت میں عمل کرنا کہ وہ یہ بات پسند نہ کرتا ہو کہ اس کے اس عمل پر لوگوں میں سے کوئی اس کی تعریف کرے۔ اور اللہ تعالیٰ کے لئے خالص ہوجانے والا شخص وہ ہے جو لوگوں کے حقوق کی ادائیگی میں لگنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرے، اور اللہ تعالیٰ کے حق کو لوگوں کے حق پر ترجیح دے۔ اور جب اس کے پیش نظر دو کام آجائیں، ان میں سے ایک دنیا (کے فائدے) کے لئے ہو اور دوسرا آخرت (کے فائدے) کے لئے ہو تو وہ آخرت (کے فائدے) کے کام کو دنیا (کے فائدے) کے کام سے پہلے سر انجام دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36951]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36951، ترقيم محمد عوامة 35375)