الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
27. غزوة الخندق
غزوہ خندق
ترقیم عوامۃ: 37952 ترقیم الشثری: -- 39561
٣٩٥٦١ - (حدثنا يزيد بن هارون) (١) قال: (اخبرنا) (٢) محمد بن عمرو قال: حدثني عاصم بن عمر بن قتادة قال: لما نام رسول الله ﷺ (٣) حين امسى (اتاه) (٤) ⦗٤٩١⦘ جبريل (او قال) (٥) (ملك) (٦) ، فقال: (ما) (٧) رجل من امتك مات الليلة، استبشر بموته اهل السماء، (فقال) (٨) :"لا، إلا ان يكون (سعدا) (٩) فإنه امسى (دنفا) (١٠) ، ما فعل سعد؟" قالوا: يا رسول الله قد قبض، وجاءه قومه فاحتملوه إلى دارهم، قال: فصلى رسول الله ﷺ (الفجر) (١١) ثم خرج وخرج الناس، (فبت) (١٢) رسول الله ﷺ الناس مشيا حتى إن (شسوع) (١٣) نعالهم (لتقطع) (١٤) من ارجلهم، وإن ارديتهم لتسقط عن (عواتقهم) (١٥) ، فقال رجل: يا رسول الله (بتت) (١٦) الناس فقال:"إني اخشى ان تسبقنا إليه الملائكة كما سبقتنا إلى حنظلة" (١٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: تكرر.
(٢) في [ي]: (حدثنا)، وفي [أ، ب، ع]: (أنبأنا).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [أ، ب]: (فأتاه).
(٥) في [ب]: (وقال).
(٦) في [ب]: (لك).
(٧) في [ط، هـ]: (من).
(٨) في [أ، ب]: (قال).
(٩) في [ق، هـ]: (سعد).
(١٠) في [ق]: (دفنا).
(١١) سقط من: [ب].
(١٢) في [ق]: (فشد)، وفي [أ، ب]: (قمت).
(١٣) في [أ، ب]: (استنزع)، وفي [ع]: (المشستدع).
(١٤) في [ب]: (ليقطع).
(١٥) في [ب]: (عواقبهم)، وفي [س]: (عواتفهم).
(١٦) في [أ، ب، س، ع، ي]: (ثبت)، وفي [ق]: (تعب).
(١٧) مرسل؛ عاصم تابعي، ومحمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (١٤٨٩)، وابن سعد ٣/ ٤٢٣، وإسحاق (١١٢٦)، وورد من حديث عاصم عن محمود بن لبيد، أخرجه البخاري في الأدب المفرد (١١٢٩)، والتاريخ الكبير ٧/ ٤٠٢، والتاريخ الأوسط (٦٦)، وابن سعد ٣/ ٤٢٧.
حضرت عاصم بن عمر بن قتادہ سے روایت ہے کہ جب رات ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جبرائیل آئے یا فرمایا: کوئی فرشتہ آیا اور پوچھا: آپ کی امت میں سے کون سا آدمی آج رات وفات پا گیا ہے۔ آسمان والوں کو اس کی موت پر خوشی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، الا یہ کہ وہ سعد ہوں کیونکہ آج شام وہ سخت بیمار تھے۔ سعد کے ساتھ کیا ہوا؟ صحابہ نے بتایا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! وہ فوت ہوگیا ہے۔ اور ان کی قوم والے آئے تھے اور انہیں اپنے محلہ کی طرف لے گئے ہیں۔ راوی کہتے ہیں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز فجر پڑھی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چل نکلے اور لوگ بھی (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ) چل نکلے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو (تیز) چلا کر تھکا دیا۔ یہاں تک کہ لوگوں کے تسمے ان کے پاؤں سے گرگئے اور ان کی چادریں ان کے کندھوں سے گرگئیں۔ ایک آدمی نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ نے لوگوں کو (تیز) چلا کر تھکا دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے اس بات کا ڈر تھا کہ کہیں فرشتے سعد کی طرف ہم سے سبقت نہ کر جائیں جیسا کہ وہ حنظلہ کی طرف ہم سے سبقت کر گئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39561]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39561، ترقيم محمد عوامة 37952)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39561 in Urdu