الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
27. غزوة الخندق
غزوہ خندق
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39562
٣٩٥٦٢ - قال محمد: فاخبرني اشعث بن إسحاق قال: فحضره رسول الله ﷺ وهو يغسل، قال: فقبض رسول الله ﷺ (ركبتيه) (١) (فقال) (٢) :"دخل ملك (ولم) (٣) يكن له مجلس فاوسعت له"، (وامه) (٤) تبكي وهي تقول: ويل ام سعد سعدا … براعة وجدا (بعد (ايادي) (٥) له ومجدا) (٦) … مقدم (سد) (٧) به (مسدا) (٨) فقال رسول الله ﷺ:"كل البواكي يكذبن إلا ام سعد"، قال محمد: وقال ناس من اصحابنا: إن رسول الله ﷺ لما خرج (لجنازته) (٩) قال ناس من المنافقين: ما اخف سرير سعد او جنازة (سعد) (١٠) (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هكذا في: [ق، هـ]، وفي بقية النسخ: (ركبته).
(٢) في [جـ]: (قال).
(٣) في [ع]: (فلم).
(٤) في [ب]: (وأنه).
(٥) في [أ، ب]: (أنادي).
(٦) سقط من: [س].
(٧) في [أ، ب]: (سكر)، وفي [ع]: (سر).
(٨) في [س]: (منسدا).
(٩) في [أ، ب]: (إلى جنازته).
(١٠) في [أ، ب]: (سعدا).
(١١) مرسل؛ أشعث بن إسحاق تابعي، أخرجه أحمد في الفضائل (٨٤٣)، وابن سعد ٣/ ٣٢٩، وهشام ابن عمار (٣٨)، وإسحاق (١١٢٦).
محمد کہتے ہیں مجھے اشعث بن اسحاق نے بتایا کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس پہنچے جبکہ انہیں غسل دیا جا رہا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھٹنے سمیٹ لیے اور فرمایا: ایک فرشتہ آیا ہے اور اس کے لئے بیٹھنے کی جگہ نہیں تھی پس میں نے اس کے لئے جگہ کشادہ کی ہے۔ حضرت سعد کی والدہ رو رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں: ”ہائے سعد کی ماں، سعد پر! ان کی برتری اور سنجیدگی پر، ان کے احسانات اور بزرگی کے بعد، وہ پیش رو جس سے خلا پر کیا جاتا تھا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمام رونے والیاں جھوٹ بولتی ہیں سوائے ام سعد کے۔ محمد کہتے ہیں: ہمارے ساتھیوں میں سے بعض لوگوں نے بتایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سعد کے جنازہ کے لئے نکلے تو منافقین میں سے بعض لوگوں نے کہا: سعد کا تختہ کتنا ہلکا ہے! یا کہا: سعد کا جنازہ کتنا ہلکا ہے! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39562]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39562، ترقيم محمد عوامة ---)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39562 in Urdu