الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38336 ترقیم الشثری: -- 39964
٣٩٩٦٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب (عن ابي البختري) (١) قال: كتب عمر إلى ابي موسى: إن للناس نفرة عن سلطانهم، فاعوذ بالله ان تدركني وإياكم ضغائن (محمولة) (٢) ، ودنيا مؤثرة واهواء متبعة، وإنه ستداعى القبائل، وذلك نخوة من الشيطان، فإن كان ذلك فالسيف السيف، القتل القتل، (يقولون) (٣) : يا اهل الإسلام! يا اهل الإسلام (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ط]: (مجهولة).
(٣) في [س]: (تقولون).
(٤) ضعيف منقطع؛ أبو البختري لم يدرك عمر، وعطاء اختلط، وروى عنه ابن فضيل بعد اختلاطه، أخرجه أبو عبيد في الأموال (١٠)، وابن شبه في تاريخ المدينة (١٣١٠)، والبيهقي ١٠/ ١٣٥، والدينوري في المجالسة (١١٩٨).
حضرت ابو البختری فرماتے ہیں حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ کی طرف لکھا بیشک لوگوں میں اپنے بادشاہ کے بارے میں نفرت ہوتی ہے میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ مجھے اور تمہیں دلوں میں اٹھائی ہوئی دشمنی اور ترجیح دی جانے والی دنیا اور پیروی کی جانے والی خواہشات پا لیں اور قبائل عنقریب ایک دوسرے کو پکاریں گے اور یہ شیطان کے ابھارنے کی وجہ سے ہوگا پس اگر ایسا ہوجائے تو تلوار تلوار، قتل قتل۔ وہ کہیں گے اے اہل اسلام اے ا ہل اسلام۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39964]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39964، ترقيم محمد عوامة 38336)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39964 in Urdu