🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38635 ترقیم الشثری: -- 40267
٤٠٢٦٧ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن حميد بن هلال عن ابي قتادة عن (اسيد) (١) بن جابر قال: هاجت ريح حمراء بالكوفة، فجاء رجل ليس له هجيرى إلا: يا عبد الله بن مسعود جاءت الساعة، قال: وكان عبد الله متكئا فجلس فقال: إن الساعة لا تقوم حتى (لا) (٢) يقسم ميراث ولا يفرح بغنيمة، وقال: عدو يجمعون لاهل (الإسلام) (٣) ويجمع لهم اهل الإسلام، ونحا بيده نحو (الشام) (٤) ، قلت: الروم تعني؟ قال: نعم، فيكون عند (ذلكم) (٥) القتال ردة شديد (ة) (٦) ، (فيشرط) (٧) المسلمون شرطة للموت لا (ترجع) (٨) إلا غالبة، فيقتتلون حتى (يحجز) (٩) بينهم الليل، (فيفيء) (١٠) هؤلاء وهؤلاء كل غير غالب، وتفنى الشرطة ثم (يشرط) (١١) المسلمون شرطة للموت لا (ترجع) (١٢) إلا غالبة، فيقتتلون (١٣) حتى (يمسوا) (١٤) ⦗٣٣١⦘ فيفئ هؤلاء وهؤلاء كل غير (١٥) غالب؛ وتفنى الشرطة، فإذا كان اليوم الرابع نهد إليهم جند اهل الإسلام، (فيجعل) (١٦) الله (المدبرة) (١٧) عليهم فيقتتلون مقتلة عظيمة، اما قال: لا يرى مثلها، او قال: (لم) (١٨) ير مثلها حتى ان الطير (ليمر) (١٩) بجنباتهم ما يخلفهم حتى يخر ميتا، فيتعاد بنو الاب كانوا (مائة) (٢٠) فلا يجدونه بقي منهم إلا الرجل الواحد، فباي غنيمة يفرح، او باي ميراث يقاسم، فبينما هم كذلك إذ سمعوا (بباس) (٢١) هو اكبر من ذلك إذ جاءهم الصريخ ان الدجال قد خلف في ذراريهم، فرفضوا (ما) (٢٢) في ايديهم (ويقبلون) (٢٣) فيبعثون عشرة فوارس طليعة، فقال رسول الله ﷺ:"إني لاعرف اسماءهم واسماء ابائهم والوان خيولهم، هم خير فوارس على ظهر الارض -او قال-: هم (من) (٢٤) خير فوارس على ظهر الارض" (٢٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ الخطية، وفي مسند ابن أبي شيبة (٢٩٠)، وفي [هـ]: (أسير)، وهو كذلك في صحيح مسلم (٢٨٩٩)، ومسند أحمد ١/ ٤٣٥ (٤١٤٦)، والمستدرك ٤/ ٥٢٣ (٨٤٧١)، ومسند أبي يعلى (٥٢٥٣)، وصحيح ابن حبان (٦٧٨٦) و (٥٣٨١).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [س]: (الشام).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (والسيماء).
(٥) في [ط، هـ]: (ذاكم).
(٦) سقط من: [س].
(٧) في [هـ]: (فيشترط).
(٨) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (يرجع).
(٩) في [ب]: (الحجر).
(١٠) في [أ، ب، س]: (فبقى).
(١١) في [أ، ب، هـ]: (يشترط).
(١٢) في [ب، جـ، س، ع]: (يرجع).
(١٣) في [ع]: زيادة (فقتلة عظيمة).
(١٤) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (يمسون).
(١٥) في [س]: زيادة (ذي).
(١٦) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (فجعل).
(١٧) في [جـ]: (الدائرة).
(١٨) في [ع]: (لا).
(١٩) في [س]: (لنميز).
(٢٠) في [س، ع]: (ماية).
(٢١) في [س]: بياض.
(٢٢) سقط من: [س].
(٢٣) في [ب]: (يقتلون).
(٢٤) سقط من: [س].
(٢٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٨٩٩)، وأحمد (٣٦٤٣) و (٤١٤٦).

حضرت اسیر بن جابر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کوفہ میں سرخ ہواچلی ایک صاحب آئے ان کی عادت نہیں تھی مگر یہ کہ اے عبداللہ بن مسعود قیامت آگئی راوی فرماتے ہیں حضرت عبداللہ بن مسعود ٹیک لگائے بیٹھے تھے پس بیٹھ گئے اور فرمایا بلاشبہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ میراث تقسیم نہیں کی جائے گی اور نہ ہی غنیمت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا جائے گا اور فرمایا دشمن ہوں گے جو اہل اسلام کے لیے جمع ہوجائیں گے اور اہل اسلام ان کے مقابلے کے لیے ہوں گے اور ہاتھ سے اشارہ کیا شام کی طرف (راوی کہتے ہیں) میں نے عرض کیا آپ کی مراد روم ہے انہوں نے نے فرمایا ہاں لڑائی اس وقت زور پر ہوگی مسلمان موت کے لیے ایک دستہ آگے بھیجیں گے جو نہیں لوٹے گا مگر غالب ہو کر وہ لڑائی کریں گے یہاں تک کہ رات ان کے درمیان حائل ہوجائے گی یہ بھی رک جائیں گے اور وہ بھی رک جائیں گے کوئی بھی غالب نہیں ہوگا اور وہ دستہ فنا ہوجائے گا پھر مسلمان موت کے لیے ایک دستہ آگے بھیجیں گے جو لڑائی سے نہیں لوٹے گا مگر غالب ہو کر وہ لڑائی کریں گے یہاں تک کہ شام ہوجائے گی یہ بھی رک جائیں گے اور وہ بھی رک جائیں گے کوئی بھی غالب نہیں ہوگا اور وہ دستہ فنا ہوجائے گا پس جب چوتھا دن ہوگا اہل اسلام کا لشکر ان پر حملہ کرے گا پس اللہ تعالیٰ ان (دشمنان اسلام) پر شکست مقررکر دیں گے ان کے درمیان زبردست لڑائی ہوگی جس کی مثل کبھی نہیں دیکھی گئی ہوگی یہاں تک کہ پرندہ ان پر سے گزرے گا ان سے آگے نہیں بڑھے گا یہاں تک کہ مر کر گرجائے گا ایک باپ کی اولاد جو سو ہوگی وہ اپنی گنتی کریں گے تو ان میں سے صرف ایک آدمی بچا ہوا پائیں گے کس غنیمت پر خوشی ہوگی اور کونسی میراث تقسیم ہوگی۔ اس اثناء میں کہ وہ اسی طرح ہوں گے کہ ناگاہ اس سے بڑی لڑائی کے بارے میں سنیں گے ایک چیخنے والا ان کے پاس آئے گا اور (کہے گا) کہ دجال ان کے پیچھے ان کی اولاد میں آ پہنچا ہے جو چیزیں ان کے قبضے میں ہوں گی انہیں چھوڑ کر متوجہ ہوں گے اور دس سواروں کو دشمن کے حالات معلوم کرنے کے لیے بھیجیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ میں ان کے اور ان کے آباء کے ناموں کو اور ان کے گھوڑوں کے رنگوں کو بھی پہچانتا ہوں وہ زمین کی پشت پر بہترین شہ سوار ہیں یا فرمایا بہترین شہ سواروں میں سے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40267]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40267، ترقيم محمد عوامة 38635)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40267 in Urdu